سہیل احمد رضا کو فروغِ امن کی خدمات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Sohail Ahmed Raza was awarded gold medal by MQi

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کو ان فروغِ امن اور بین المذاہب رواداری کی خدمات کے اعتراف پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ انہوں نے گولڈ میڈل چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دست مبارک سے وصول پایا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یونیورسٹی لاہور کو بین المذاہب رواداری کے فروغ کے سلسلہ میں اہم کردار پر پیس ایوارڈ ملا، جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی خصوصی کوشش شامل تھی۔ ان خدمات کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے سہیل احمد رضا کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے اس کامیابی پر سہیل احمد رضا کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Sohail Ahmed Raza was awarded gold medal by MQi

Sohail Ahmed Raza was awarded gold medal by MQi

Sohail Ahmed Raza was awarded gold medal by MQi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top