BBC Co Uk : خود کش حملے خلافِ اسلام ہیں: طاہرالقادری

2 مارچ 2010

ڈاکٹر طاہر القادری جو لندن میں ایک بااثر مسلمان مفکر سمجھے جاتے ہیں، دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کے خلاف فتویٰ جاری کرنے والے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ان کا چھ سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جو فتویٰ کے نام سے جانا جاتا ہے القاعدہ کے پرتشدد نظریات کے خلاف ہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نےالقاعدہ کو’ پرانی برائی کا نیا نام‘ قرار دیا جسے ’کبھی بھی چیلنج نہیں کیا گیا ہے‘۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کی تحریک برطانیہ میں پھیل رہی ہے اور اس نے مقامی پالیسی میکرز اور سیکورٹی چیفس کو متاثر کیا ہے۔

.ڈاکٹر طاہر نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ اسلام بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

اگرچہ ماضی میں کئی مفکروں نے اس طرح کے فتوے دیے ہیں لیکین ان کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ لندن سے جاری ہونے والے طویل فتوےٰ میں زیادہ تفصیل موجود ہے۔

برطانیہ میں موجود شدت پسند گروپس نوجوانوں کی برین واشنگ کر کے انہیں یہ بتاتے ہیں کہ ان کارروائیوں کےصلہ انہیں اگلے جہاں میں ملے گا۔ڈاکٹر طاہر کے فتوے میں لوگوں کو خودکش حملہ آور بننے کی ترغیب دینے والوں کو مذہبی طور پر چیلنج کیا گیا ہے۔طاہرالقادری نے پاکستان میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی تعداد بڑھنے کے بعد یہ دستاویزات بنائی ہیں۔لندن میں منہاج القرآن کے ترجمان شاہد مرسلین نے اس فتوے کو سخت قراد دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فتویٰ خودکش بمباروں کے ذہن میں شکوک پیدا کرنے میں مدد دے گا۔

Source : http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2010/03/100302_dr_tahir_.shtml

Comments

Top