خیانت کرنے والے حکمرانوں پر جنت حرام کرنے کے بارے میں حکم
جو حکمران عوام کے حقوق عدل و اِنصاف کے ساتھ ادا نہیں کرتے ، امانت میں خیانت کرتے ہیں، اللہ تعالی نے ان پر جنت حرام کردی ہے اور دوزخ واجب کر دی ہے۔
1. رَوَى الْبُخَارِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَسْتَرْعِي اللهُ عَبْدًا رَعِيَّةً، يَمُوتُ حِينَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لَـهَا، إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ».
أخرجه البخاري في الصحيح، كتاب الأحكام، باب من استرعي رعية فلم ينصح، 6/2614، الرقم/6732، ومسلم في الصحيح، كتاب الإيمان، بَابُ اسْتِحْقَاقِ الْوَالِي الْغَاشِّ لِرَعِيَّتِهِ النَّارَ، 1/ 125، الرقم/142.
امام بخاری بیان کرتے ہیں کہ حضرت حسن (حضرت معقل بن یسار المزنی رضی اللہ عنہ سے) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: جس شخص کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا حاکم بنائے اور وہ ان کے حقوق میں خیانت کرتا ہوئے مرے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دے گا۔
2. عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ مَعْقِلٌ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ اللهُ رَعِيَّةً، يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ، إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ».
أخرجه مسلم في الصحيح، كتاب الإيمان، بَابُ اسْتِحْقَاقِ الْوَالِي الْغَاشِّ لِرَعِيَّتِهِ النَّارَ، 1/ 125، الرقم/142، وابن حبان في الصحيح، 10/346، الرقم/4495.
حضرت حسن روایت کرتے ہیں کہ حضرت معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر حاکم بنایا اور وہ ان کے حقوق میں خیانت کا مرتکب ہو تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دے گا۔
تبصرہ