سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس دارالعلوم فریدیہ قادریہ، جھنگ صدر میں مرکزِ علم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ انجینئر علامہ محمد سرفراز قادری اور الحاج محمد صبغت اللہ قادری متولی دربارِ فریدِ ملت و سرپرست دارالعلوم نے خصوصی شرکت کی۔
سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے اس بابرکت اجتماع میں شرکت باعثِ سعادت ہے۔ میں سب سے پہلے اس تعلیمی ادارے کے طلبہ و طالبات کو ان کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحریکِ منہاج القرآن ننکانہ کے ذمہ داران خصوصاً چوہدری خاندان اس مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے علم و تربیت کے اس سفر میں نمایاں کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا بحرین کی مجلسِ نمائندگان (نیشنل اسمبلی) کے نائب اسپیکر رکنِ پارلیمنٹ احمد عبدالواحد قرطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات مجلسِ النواب میں ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین بین التہذیب مکالمہ اور مشترکہ ثقافتی کے احترام اور روایات کا امین ملک ہے۔
چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محترمہ فضہ حسین قادری کے ہمراہ آغوش ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور رہائشی ماڈل روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل ر مبشر اقبال نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو نئے قائم شدہ آغوش ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور ماڈل روم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
تحریکِ منہاج القرآن لاہور کے زیرِ اہتمام ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ نہایت عقیدت، محبت اور شانِ مصطفیٰ ﷺ کے شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز کنگ حماد گلوبل سنٹر فار پیس بحرین کے نائب چیئرمین ڈاکٹر علی الاعرادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی الاعرادی نے چیئرمین سپریم کونسل کا اپنے آفس میں پرتپاک استقبال کیا۔
اخلاقی بگاڑ نے معاشرے کو کمزور کر دیا: علامہ رانا محمد ادریس
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام قائم مینارۃ الاسلام مرکزی گوشۂ درود کے قیام کو 20 سال مکمل ہو گئے۔ 20ویں سالگرہ کے موقع پر ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سید مشرف حسین شاہ اور دیگر قائدین نے گوشہ نشینان کے ہمراہ کیک کاٹ کر تقریب منائی۔
عمر چوک، ٹاؤن شپ لاہور: انجمن تاجران (تاجر اتحاد گروپ) کے زیر اہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور ایمان افروز خطاب کیا۔
منہاج القرآن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں وقار قیصر جندران، علی جندران (چیف ایگزیکٹو، جندران رائس ملز) اور جازب اعجاز (Sigma Digital Flex) کی ملاقات۔
المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر جانگنیم (بوسان) میں نمازِ جمعۃ المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ سے قبل خصوصی خطاب ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے فرمایا۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلم پروفیشنلز کی علمی، فکری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو یکجا کرنے کے لیے ’’ہاؤس آف وزڈم‘‘ کے نام سے ایک نئے اور وژنری نیٹ ورکنگ فورم کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
برٹش میوزیم اسلامک گیلری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا انگریزی ترجمہ قرآن شامل
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانووکیشن میں ویڈیو لنک کے ذریعے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ڈگری صرف عملی زندگی میں داخل ہونے کا ایک ذریعہ ہے، گریجویٹ ہونے والے طلباء صرف ڈگری ہولڈر نہ بنیں بلکہ کریکٹر ہولڈر بنیں، اصل مقصد انسان کی شخصیت، اخلاق اور کردار کی تکمیل ہے۔
مسجد منہاج القرآن جاپان میں 21 نومبر کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کورس کی چھٹی بابرکت نشست نہایت روحانی و پرنور ماحول میں منعقد ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.