سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پاکستان کی پہلی "یونیسکو چیئر برائے تعلیمِ امن اور بین الثقافتی مکالمہ" پر مقرر کیا گیا ہے۔ بطور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور، علم و امن کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یہ باوقار عالمی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دورہ قرآن کی چوتھی کلاس میں محترمہ حافظہ سحرعنبرین صاحبہ نے سورہ المائدہ اور سورہ الانعام کا ترجمہ اور ان کے اہم مضامین بیان کیے۔ انہوں نے قرآنی احکامات کو موجودہ دور کے تناظر میں سمجھانے پر زور دیا تاکہ شرکاء اپنی زندگیوں کو قرآن کے سانچے میں ڈھال سکیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کینیڈا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ سے چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.