کراچی: عرفان القرآن کورس برائے معلمین کا افتتاح

مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج القرآن کراچی کے مرکزی زونل سکیرٹریٹ گلش اقبال میں عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے کورس کی افتتاحی تقریب 17 ستمبر2017ء کو کراچی میں ہوئی، جس میں علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود احمد مسعود اور ان کے ساتھ مجاہد حق نواز معزز مہمانوں میں شامل تھے، جو کورس کے انعقاد کے لیے مرکز سے کراچی گئے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت ِقرآنِ مجید سے ہوا، جسکی سعادت قاری نواز معینی نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلطانِ کائنات ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں محمد عبدالباسط اور ایک ننھی بچی نے نعت مبارکہ پیش کیں۔ کورس کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس کی افادیت و اہمیت، انفرادیت اور خصوصیات کے بارے میں شرکاء کو لیکچر دیا۔

تقریب میں ناظم منہاج القرآن کراچی مرزاجنید اور ناظم تربیت افتخار نے تمام شرکاء کو عرفان القرآن کورس کے ساتھ ساتھ نظامتِ تربیت کے تحت ہونے والے عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات کی مقصدیت اور تسلی بخش نتائج سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور قائدِ تحریک کے بارے میں نہایت اچھوتے انداز سے تعارف وخدمات کو بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں اور عالمِ اسلام کی فلاح و بقا اللہ تعالیٰ کی بندگی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی غلامی و وفاداری، قرآن اور دین اسلام سے مضبوط تعلق اپنا نے میں ہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں عرفان القرآن کے معلمین و معلمات کے علاوہ علماء، ڈاکٹرز، انجینئرز اورمیڈیا کےاحباب بھی شامل تھے۔

رپورٹ: مجاہد حق نواز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top