مراکزِ علم سے ایسے افراد تیار ہونگے جو صاحبان علم بھی ہوں گے اور صاحبانِ کردار بھی: مظہر محمود علوی

Training course for teachers

مراکزِ علم سے ایسے افراد تیار ہونگے جو صاحبان علم بھی ہوں گے اور صاحبانِ کردار بھی: مظہر محمود علوی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ کا قیامِ مراکز علم کے غزالی ماڈل ہائی سکول گھوٹکی میں تربیتی کیمپ سے گفتگو

کیمپ میں کوآرڈینیٹر ویلفیئر تحریک منہاج القرآن سندھ سیف اللہ خان بھنگر، سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن سندھ مشتاق احمد قائم خانی، علی قریشی، عائشہ مبشر، سید علی رضا شاہ جیلانی ،سید زاہد شاہ، اختر اعوان، بخاری، مظفر احمد مہر، عبدالر شید نوناری، حاجی عبدالرزاق ارائیں، سید امام دین شاہ جیلانی، سید عاشق رسول شاہ جیلانی، سمیع اللہ سہریانی، عابد حسین ملک، سید محمد علی شاہ اور میاں مظہر اقبال قادری اور کارکنان نے شرکت کی۔

تربیتی کیمپ میں شعبہ کورسز سے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ محمود مسعود خصوصی طور پر شریک ہوئے اور شرکاء کو بریفنگ دی۔ حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، مراکز علم کی اہمیت و تعارف، مراکز علم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ مراکزِ علم کا مقصد انتہا پسندانہ رویوں کا خاتمہ کر کے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

مراکز علم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز نے کہاکہ مراکزِ علم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا. بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا۔ جہاں مختلف طریقوں سے اخلاق و معاملات ، عادات و کردار سازی کی جائے گی۔
تربیتی کیمپ سے تحریک منھاج القرآن کے جملہ فورمز کے صوبائی قائدین نے بھی گفتگو کی. نشت کے اختتام پر حاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

تربیتی کیمپ میں گھوٹکی، خان پور مہر، سرحد، میر پور ماتھیلو، ڈہرکی، اباوڑو، گمبٹ اور روہڑی سے بہت سے کثیر تعداد میں کار كنان اور وابستگان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اختتام پر نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی نے بہترین انتظامات پر صدر تحریک منہاج القرآن گھوٹکی سید علی رضا شاہ، ناظم شعبان ملھن اور سید زاہد علی شاہ کو خصوصی مبارکباد دی۔

Training course for teachers

Training course for teachers

Training course for teachers

Training course for teachers

تبصرہ

Top