لودہراں: شیخ الاسلام کی 65ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے حماد اکیڈمی میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام اور ملک پاکستان کے لئے کی جانے والی عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قائد ڈے کی تقریب کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب و سندھ سردار شاکر خان مزاری کر رہے تھے۔ تقریب میں رانا اشرف علی، راؤ محمد اسحاق خان، خواجہ محمد رفیق صدیقی، چوہدری عبدالغفار سنبل، پروفیسر جہانزیب، مہر شعبان ورک، چوہدری امیر علی، ملک سلطان آرائیں، خواجہ محمد احمد قادری، نادر حسین سہروردی، ارشد علی مرزا، سید مدثر شاہ بخاری، ملک عابد حسین جوئیہ، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، راول حسین لنگاہ، سید خلیل حسن شاہ، زاہد علی بھٹی، خضر حیات لودہراں، محمود اعوان، سعید احمد جھنج، زبیر احمد، محمود احمد بھٹی، ملک اقبال نیاز سکھیرا، ملک آصف ریحان اور مرزا ریاض سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و عہدیداران اور لودھراں کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ حافظ عبدالقیوم غوری، پروفیسر نعمان مصطفوی، ملک اسلم حماد، سردار شاکر خان مزاری، ملک سلیم قادری اور حافظ کاشف بشیر قادری نے سرور کونین صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔

قائد ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر خان مزاری نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں امن کے داعی ہیں۔ انہوں نے فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کا اسلامی نصاب متعارف کروا کر اسلام کے اجلے چہرے سے گرد کو صاف کیا ہے۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لئے کی گئی۔

رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی ( ناظم نشر و اشاعت تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

Top