منڈی بہاؤ الدین: مراکز علم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ: 20 اگست 2023ء

Marakaz e ilm training workshop in mandi bahauddin

تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ ورکشاپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ حسن محمود جماعتی کی شرکت و خطاب، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، ’’مراکز علم‘‘ کی اہمیت و تعارف اور نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

علامہ حسن محمود جماعتی نے بتایا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اگلے 5 سال میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا اعلان فرمایا ہے۔ ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ضلع منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، ملکوال اور گوجرہ کے معلمین و معلمات نے شرکت کی۔

Marakaz e ilm training workshop in mandi bahauddin

Marakaz e ilm training workshop in mandi bahauddin

تبصرہ

Top