اللہ والوں کی صحبت سے اللہ کی پہچان ملتی ہے: شیخ حماد مصطفی المدنی القادری

مورخہ: 22 مارچ 2024ء

اللہ رب العزت نے ہر انسان کو فطرت سلیم پر پیدا کیا، جامع شیخ الاسلام میں خطاب
جو لوگ اللہ والوں سے دور ہوتے ہیں وہی اپنی فطرت سلیم سے دور ہوتے ہیں

Shaykh Hammad Mustafa addressing Jummah gathering

لاہور (22 مارچ 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پوتے نوجوان سکالر شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی صحبت سے علم، حکماء کی صحبت سے حکمت اور اہل اللہ کی صحبت سے اللہ کی پہچان نصیب ہوتی ہے۔ اللہ رب العزت نے ہر انسان کو فطرتِ سلیم پر پیدا کیا ہے، فطرت عادات کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے، یہ فطرت انسان کو بعض اُمور کے کرنے اور بعض کو ترک کرنے پر مجبور کرتی ہے، یہی فطرت دین کی طرف رغبت اور میلان پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطرتِ سلیم ہی انسان کو اہل اللہ اور اہل حق کی طرف راغب کرتی ہے اور ان کے قریب لے جاتی ہے لہذا جو لوگ اپنے آپ کو اہل اللہ اور اہل حق کے قریب سمجھتے ہیں وہ جان لیں کہ وہ اپنی فطرت پر ہیں اور جو لوگ اہل اللہ سے دور ہیں وہ یہ جان لیں کہ وہ اپنی فطرت سے دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصول دائمی اور ازلی ہے کہ جادہئ حق پر استقامت کے ساتھ گامزن رہنے والے صاحبانِ امانت و صداقت عدد کے لحاظ سے کم ہوتے ہیں۔ اہل حق عدد کے لحاظ سے کم، لیکن قدر و قیمت اور مقام و مرتبہ کے اعتبار سے بہت بلند ہوتے ہیں۔ اہل حق کی راہ حق پر مداومت کی بدولت ان کا اجر بھی دائمی ہوتا ہے، اللہ رب العزت انہیں قیامت تک دوام عطا فرما دیتا ہے، لہٰذا قیامت تک دنیا اور انسانیت ان سے نور، روشنی اور تابندگی حاصل کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اہل حق، اہل اللہ اور اللہ کے برگزیدہ بندے وہ ہیں جنہیں آپ دیکھیں تو آپ کو ان پر اللہ رب العزت کی کبریائی اور عظمت کا رنگ اور اس کا جمال نظر آئے اور جب ان کے چہروں کی طرف دیکھا جائے تو اللہ یاد آ جائے۔ نماز جمعہ کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعا کروائی۔

تبصرہ

Top