گوجرخان: پروفیسر ڈاکٹر حُسین محی الدین قادری کا قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ مجددِ عصر سیمنار سے خطاب

Mujadid e asr program in Gujarkhan

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حُسین محی الدین قادری کا قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ مجددِ عصر سیمنار سے خطاب

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مجددِ عصر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جو علمی اور تجدیدی کام کیا ہے وہ عقل و شعور میں علم و حکمت کے ایسے چراغ روشن کررہا ہے کہ صدیوں تک آئندہ نسلیں بھی ان سے استفادہ کرتی رہیں گی۔ اس دور میں حق کی آواز ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔

شیخ الاسلام نے جس تحریک کا آعاز 4 دہائیاں قبل کیا اس کا بنیادی وصف عشقِ رسول ﷺ کا فروغ ہے جو اسے دوسری تحریکوں سے ممتاز اور منفرد مقام بخشتا ہے۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منہاج یونیورسٹی اور سیکڑوں تعلیمی اداروں کی صورت میں قوم اور آنے والی نسلوں کو علمی راہنمائی فراہم کی ہے۔ جب کہ تحریک منہاج القرآن کی شکل میں معاشرے کی اصلاح کے لئے عملی جدوجہد کا عمل بھی جاری ہے۔
آج شیخ الاسلام دامت برکاتہم کی فکر کو پوری دنیا میں اس لئے قبولیت مل رہی ہے کہ انہوں نے امت کو ایک جسد بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف دلیل سے فتح حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ حدیث کو دور حاضر کی علمی ضروریات کے مطابق جدید اسلوب تحقیق سے ترتیب نو دینے کا معاملہ ہو یا تصوف کے علمی وعملی احیاء کا معاملہ، عالمی سطح پر تحفظ ایمان کی جدوجہد ہو یا دہشت گردی کے فتنے کا مقابلہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ ہر محاذ پر اسلام کے دفاع اور نئی نسلوں میں اسلامی اقدار کی منتقلی کے لیے مصروف عمل ہیں۔ شیخ الاسلام کی تجدیدی خدمات نمایاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے پرائے سب حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی علمی و عملی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

شیخ الاسلام نے انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث کے ذریعے حدیث کے علم، فن اور تاریخ پر جتنے بھی اعتراضات کئے جاتے ہیں ان سب کا ایک جگہ پر جواب دے دیا ہے۔ یہ علم حدیث کے باب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی بہت بڑی خدمت ہے۔عرب و عجم میں حدیث پر اتنا بڑا کام کوئی نہیں کر سکا، آپ نے اب تک علم الحدیث پر کم بیش دو سو سے زائد کتابیں تالیف کی ہیں۔شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا فرمان ہے کہ آنے والے زمانے میں وہی عقائد بچیں گے جن کا کتاب و سنت کے ساتھ پختہ تعلق ہوگا اور علم و تحقیق کے ساتھ سنجیدہ تعلق نہ رکھنے والے عقائد مٹ جائیں گے۔

تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن انجنیئر محمد رفیق نجم، پیر عتیق احمد چشتی، پیر سید اسد حسین شاہ، پیر سید مزمل احمد شاہ، احمد نواز انجم، ماسٹر عبدالقیوم، محمد ریاست قادری، ڈاکٹر محمد واجد، میاں عامر رحمان، چوہدری جمیل احمد، کرنل ر خالد، راجہ سلطان نعیم کیانی سمیت علماء کرام، مشائخ عظام، وکلاء برادری، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے تحریک منہاج القرآن گوجرخان و جملہ فورمز، منہاج القرآن ویمن لیگ اور جملہ منتظمین کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اختتام پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازیٔ عمر کی دعا کی گئی۔

قبل ازیں گوجرخان پہنچنے پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آپ نے ڈھوک پیراں گوجر خان میں پیر سید صدیق حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور ان صاحبزادے پیر سید اسد حسین شاہ سے ملاقات بھی کی۔

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

Mujadid e asr program in Gujarkhan

تبصرہ

Top