سپین: شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس 2016

بارسلونا: منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیرِاہتمام 9 اکتوبر 2016 کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے محفل کا انقعاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ منہاج سسٹرز کی بچیوں اور بچوں نے خو بصورت انداز میں سیدنا خسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی- محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب دکھایا گیا۔ علامہ غلام عربی نے محفل سے خطاب کیا جس میں انھوں نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کیا اور انہیں سلامِ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

تبصرہ

Top