سپین: منہاج ویمن لیگ کی سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بارسلونا: منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیراہتمام 11 دسمبر 2016 کو سپورٹس ہال Can Ricart میں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ فائزہ نے حاصل کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ سسٹرز نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بچوں کے گروپس نے شاندار انداز میں دف کے ساتھ نعتیں پڑھیں۔

محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کامحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔ محفل کےاختتام پر بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کی طرف سے شرکاء کو ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top