مالمو (سویڈن) اور کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں منہاج یورپین کونسل کا تنظیمی اجلاس
منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس 8 فروری 2014ء بروز ہفتہ سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، محمد بلال اوپل، علامہ حسن میر قادری، علامہ نور احمد نور، علامہ عبدالستار سراج، محمد نعیم رضا، چن نصیب قادری، نوید احمد اندلسی، عمر مرزا اور سمیرا فیصل نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے کوپن ہیگن ڈنمارک سے تمام عہدیداران علی الصبح مالمو پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے امیر علامہ حسن اعوان اور منہاج یوتھ لیگ مالمو (سویڈن) کے نوجوانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مبقول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب علامہ نور احمد نور اور محمد نعیم رضا نے حاصل کی، اس خصوصی میٹنگ میں منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی جو کہ اس سے ایک روز پہلے کوپن ہیگن ڈنمارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل اور اس میں شامل ممالک کی تنظیمات کے تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کا اختتام شام 6 بجے ہوا جس کے بعد تمام شرکا واپس کوپن ہیگن (ڈنمارک) روانہ ہو گئے۔
منہاج یورپین کونسل کا دوسرا اجلاس 9 فروری 2014ء بروز اتوار ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں واقع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز پر منعقد ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ منہاج القرآن یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدور اور سیکرٹریز جنرل بھی موجود تھے۔اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے جن عہدیداران نے شرکت کی ان میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (صدر)، محمد بلال اوپل(سیکرٹری جنرل )، علامہ حسن میر قادری (امیر)، علامہ نور احمد نور(نائب امیر )، علامہ عبدالستار سراج (نائب امیر )، محمد نعیم رضا (سنیئر نائب صدر)، صوفی محمد اشرف (نائب صدر )، چن نصیب قادری( جوائنٹ سیکرٹری)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری میڈیا)، عمر مرزا (کوارڈینیٹر یوتھ لیگ) اور محترمہ سمیرا فیصل (کوارڈینیٹر ویمن لیگ) شامل تھیں۔ جبکہ ملکی تنظیمات کی نمائندگی کرنے والے ذمہ داران میں شبیر احمد اعوان (صدر MQI فرانس)، قاضی محمد ہارون (سیکرٹری جنرل MQI فرانس)، علامہ سید محمود شاہ (صدر MQI ڈنمارک)، علی عمران ( MQI ڈنمارک)، حافظ سجاد احمد ( MQI ڈنمارک)، عمیر الطاف (سیکرٹری جنرل MQI آسٹریا)، محمد اصغر (نائب صدر MQI ناروے)، واصف مجید (سیکرٹری جنرل MQI ناروے)، راشد محمود الرحمان (صدر MQI سویڈن)، محمد امجد (سیکرٹری جنرل MQI سویڈن)، میاں عمران الحق (صدر MQI برلن، جرمنی)، طارق جاوید (سیکرٹری جنرل MQI برلن، جرمنی)، غلام مرتضی قادری (سیکرٹری جنرل MQI یونان) اور ظل حسن قادری (نائب صدر MQI سپین) موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کے بعد صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ سیکرٹری جنرل بلال اپل نے اجلاس کے ایجنڈے کے نکات اور ترتیب سے سب کو آگاہ کیا۔اجلاس میں موجود فرانس، ڈنمارک، جرمنی، سویڈن، یونان، آسٹریا، ناروے، سپین، ہالینڈ اور اٹلی کی تنظیمات کے نمائندگان نے اپنے ملکوں میں جاری مختلف دینی و مذہبی، علمی و تدریسی، فلاحی اور بین المذہبی و بین الثقافتی منصوبہ جات و سرگرمیوں کے متعلق کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔اجلاس میں یورپین ممالک میں منہاج القرآن کے مراکز پر جاری تعلیمی و تدریسی نظام کی بہتری، یورپ بھر کے طلبا اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے مشترکہ نصاب کی تیاری کی منصوبہ بندی کے لئے 5 سنیئر سکالرز پر مشتمل ایک تعلیمی بورڈ تشکیل دیا گیا جو کہ منہاج یورپین کونسل کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔اجلاس میں موجود تنظیمات کے نمائندگان نے اپنے تنظیمی مسائل سے یورپین کونسل کو آگاہ کیا۔ یورپین سطح پر نوجوانوں اور خواتین کے لئے تربیتی کیمپ کے انعقاد پر بھی تفصیلاً گفتگو کی گئی۔ پاکستان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم منصوبہ منہاج ایجوکیشن سٹی کی جلد از جلد تکمیل اور اس کے متعلق تنظیمات کے دیے گئے اھداف کے حصول کے لئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔
اجلاس کے اختتامی حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کونسل کے ممبران کو خصوصی ہدایات دیں جس کے بعد خصوصی دعا سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے میٹنگ کے احسن انتظامات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کی تنظیمات کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ