سٹاک ہوم میں ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب
منہاج القرآن سٹاک ہوم سویڈن کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر عرس تقریب آن لائن منعقد کی گئی۔ سویڈن میں چونکہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 8 افراد سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، اس لیے آنلائن محفل منعقد ہوئی۔
تقریب میں علامہ محمد اویس قادری نے سویڈن کے شہر مالمو سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج اس ہستی کا یوم وصال ہے، جن کی دعاؤں کا صدقہ ہمیں مجدد وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی نعمت نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور فتن کا دور ہے اور اس دور زوال میں تاجدارِ کائنات ﷺ کا حقیقی غلام بن کر دینِ مصطفیٰ ﷺ کو عروج کی طرف گامزن کرنا ہی اسلام کی حقیقی خدمت ہے۔
آخر میں علامہ محمد اویس قادری نے فریدملت کے درجات بلندی کےلئے دعا بھی کروائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی بھی دعا کی گئی۔
تبصرہ