امریکہ: پاکستان کے یوم آزادی کی پر وقار تقریب

مورخہ: 20 اگست 2017ء


منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب 20 اگست 2017ء کو ''ٹی کے بی'' کنیٹیکٹ کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے پہلے یوم آزادی کی خوشی میں ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستانیوں اور امریکن لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر سبز ہلالی پاکستانی پرچم لہرائے اور وہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور’’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘‘کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

جشن آزادی ریلی اور جلوس کے بعد کلب کے اندر جشن آزادی کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں ورنن ٹاؤن کے میئرنے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔

تقریب میں تحریک پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، تاریخ پاکستان اور فاطمہ جناح کے موضوع پر بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں تقاریر کیں اور ملی نغموں سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ پروگرام میں میوزیکل چیئر کا ایونٹ میں جس میں بچوں اور شرکاء کیساتھ ورنن ٹاؤن کے میئرنے بھی شرکت کی۔ پروگرام مزاحیہ قوالی بھی پیش کی گئی اور پاکستان کی سترویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ نیو جرسی سے تشریف لائے ہوے اویس منصف قادری نےخطاب کیا اور شرکاء نے اسے خوب سراہا۔

پروگرام کی انتظامیہ میں حاجی غلام سرور، یحیٰ بھائی، عدن اخلاق، محمد شریف کمالوی، جمیل بیگ، عمر چوھدری، عثمان چوھدری، خالد بھائی، عمر بن فاتح اور حافظ شھاب الدین شامل تھے، جنہوں نے انتہائی خوبصورتی سے کامیاب انداز میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور لوگوں کو عشائیہ پیش کیاگیا۔

تبصرہ

Top