دروس عرفان القرآن (بورے والا): چوتھا دن

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مورخہ 25 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ درس عرفان القرآن کا انعقاد عسکری لاء کالج آفاق خان چوک بورے والا میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مہمان خصوصی محمد جمیل بھٹی (ڈسٹرک پریذیڈنٹ انجمن تاجراں وہاڑی) تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر قرآن و حدیث پر مبنی مدلل گفتگو کی۔ درس عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ علاقے بھر کے لوگوں نے منہاج القرآن بورے والا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کو دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top