سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ معراج النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ معراج تاریخِ انسانی کا وہ بے مثال روحانی معجزہ ہے جس کی نظیر تاریخِ انسانی میں نہیں ملتی۔ شبِ معراج محض ایک سفر نہیں بلکہ ایمان کو جِلا بخشنے والا وہ عظیم راز ہے جو انسانی عقل، قیاس اور گمان سے بالاتر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دینی نہج پر خواتین کی تعلیم و تربیت وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یہ اعزاز اور امتیاز حاصل ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِ اہتمام مرکزی منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں تحریک کے مرحوم رفقاء کے لیے محفلِ ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بانی و امیر تحریک منہاج القرآن یونان غلام مرتضیٰ قادری نے خصوصی شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.