minhaj.org  
for FREE
online
literature
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ فروري 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29        
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 21,245,137

تحريک منہاج القرآن -اہم سرگرمياں
اہم سرگرمياں
عالمی میلاد کانفرنس 2012ء
04 فروری 2012 ء
عالمی میلاد کانفرنس 2012ء تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب (بمطابق 4 فروری 2012ء) مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کینیڈا سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کی مکمل کارروائی MinhajTV اور QTV کے ذریعے شب بھر مینار پاکستان سے براہ راست پیش کی گئی۔ جس سے دنیا بھر کے ناظرین اس کانفرنس میں شریک رہے۔
منہاج القرآن لاہور کا فیملی میلاد مارچ
29 جنوری 2012 ء
منہاج القرآن لاہور کا فیملی میلاد مارچ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 29 جنوری 2012ء کو پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد انداز میں فیملی میلاد مارچ کا انعقاد ہوا جو انتہائی اچھوتا بن گیا۔ ناصر باغ تا داتار دربار تک ہونے والے میلاد مارچ میں ہزاروں لاہوریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا عملی اظہار کیا اور ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہا۔
میلاد مارچ 2012 - ڈیرہ غازیخان
29 جنوری 2012 ء
میلاد مارچ 2012 - ڈیرہ غازیخان منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام مورخہ 29 جنوری 2011 کو میلاد مارچ منعقد ہوا جس کی سرپرستی سینئر نائب امیر تحریک پنجاب شاکر خان مزاری نے کی جبکہ میلاد مارچ کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء اور سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
31 جنوری 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 31 جنوری 2012ء بروز سوموار منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام عظیم الشان ضیافتِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنا اور مل کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی کا جشن منانا تھا۔
میلاد شیئر میں حصہ لیں
27 جنوری 2012 ء
میلاد شیئر میں حصہ لیں منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر سال جہاں دنیابھر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتی ہے، وہاں پاکستان میں قریہ قریہ، نگر نگر محافل میلاد سجائی جاتی ہیں اور ضیافت ہائے میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مشعل بردار جلوس نکالے جا تے ہیں۔ 11 ، 12 ربیع الاول کی درمیانی شب لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جسے دنیابھر میں منعقد ہونے والی عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل میلاد کا مقام حاصل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دنیاپور کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)
29 جنوری 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ دنیاپور کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص) منہاج القرآن ویمن لیگ دنیا پور کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ جس میں دور و نزدیک سے تقریباً 1800 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)
28 جنوری 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص) منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 28 جنوری 2012ء کو بمقام الکرم شادی ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس کی سرپرستی محترمہ صفیہ صغیر قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی نا ظمہ ویمن لیگ) نے کیا۔
مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد 2012ء کا آغاز
25 جنوری 2012 ء
مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد 2012ء کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ربیع الاول مبارک کی آمد کے ساتھ ہی میلاد سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ کے سلوگن تلے منہاج القرآن نے دنیا بھر میں ربیع الاول کو مکمل مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام کا ماہ ربیع الاول کے آغاز پر مسلم امہ کے نام پیغام
24 جنوری 2012 ء
شیخ الاسلام کا ماہ ربیع الاول کے آغاز پر مسلم امہ کے نام پیغام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
انتخابات قوم کی پریشانیوں کا حل نہیں: شیخ الاسلام کا مجلس شوریٰ سے خطاب
15 جنوری 2012 ء
انتخابات قوم کی پریشانیوں کا حل نہیں: شیخ الاسلام کا مجلس شوریٰ سے خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ ہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں۔ کم از کم تین سال کیلئے دیانت دار، باکردار اور اہل افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہی مسائل کا حل ہے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں قومی حکومت کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرائے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں بیداری شعور مہم کی سرگرمیاں
01 جنوری 2012 ء
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں بیداری شعور مہم کی سرگرمیاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں بیداری شعور مہم کی سرگرمیاں جاری ہیں جن کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر حافظ تجمل حسین انقلابی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کے سوا اب نوجوانوں کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا اور اگر نوجوان واقعی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں تو ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت اس کرپٹ سیاسی نظام انتخاب کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہوگا۔
صفدر آباد میں منہاج ایمبولینس سروس کا آغاز
08 جنوری 2012 ء
صفدر آباد میں منہاج ایمبولینس سروس کا آغاز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام (8 جنوری 2012) کو نواں پنڈ صفدر آباد تحصیل شیخو پورہ میں 31 ویں شہر میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس
06 جنوری 2012 ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس

مورخہ 5 جنوری 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری نے کی۔ جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء، ارشاد اقبال، ڈاکٹر نوشابہ، عائشہ شبیر، رافعہ علی، گلشن دلشاد، شاکرہ چوہدری اور دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی
30 دسمبر 2011 ء
پاکستان عوامی تحریک کی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونیوالی بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور ہر دو کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی مورخہ 30 دسمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ یہ ریلی گڑھی شاہو چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام کا موجودہ انتخابی نظام کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
24 نومبر 2011 ء
شیخ الاسلام کا موجودہ انتخابی نظام کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انتخابی نظام کی تبدیلی کیلئے ملک گیر عوامی تحریک کا اعلان کر دیا۔ ملک، ریاست اور جمہوریت بچانے کیلئے موجودہ نظام کے خلاف ریلیاں جلسے اور مارچ کئے جائیں گے آغاز 8 جنوری کو لیاقت باغ میں ہونیوالے بڑے جلسے سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ملین مارچ بھی کیا جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بیداری شعور طلبہ اجتماع 2011ء
19 نومبر 2011 ء
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بیداری شعور طلبہ اجتماع 2011ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ بیداری شعور طلبہ اجتماع ناصر باغ لاہور میں 19 نومبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ طلبہ و طالبات سے شرکت کی۔ طلبہ اجتماع کے معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ترکی میں 'انٹرنیشنل پیس کانفرنس' میں شرکت
30 نومبر 2011 ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ترکی میں 'انٹرنیشنل پیس کانفرنس' میں شرکت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے 3 روزہ عالمی کانفرنس 30 نومبر سے 2 دسمبر 2011ء تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی، کانفرنس کا موضوع "افغانستان کا پرامن مستقبل" تھا۔ منتظمین کی خصوصی دعوت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شریک ہوئے۔
بیداری شعور عوامی ریلی، لیاقت باغ راولپنڈی
18 دسمبر 2011 ء
بیداری شعور عوامی ریلی، لیاقت باغ راولپنڈی شیخ الاسلام نے کہا کہ میں کسی کی ا یماء پر نظام کے خلاف بغاوت کی بات نہیں کر رہا۔ بلکہ اپنی ملی و دینی فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ آج اس نظام نے عوام سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا۔ عوام سے ان کی خود مختاری چھین لی، عوام سے ان کی سالمیت چھین لی، عوام کو نظام نے مفلوج بنا کر رکھ دیا۔ حقیقی تبدیلی اس موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے ممکن نہیں۔ یہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ یہ اشرافیہ کا غلام نظام ہے۔ جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔
بیداری شعور عوامی ریلی کی تیاریاں مکمل
17 دسمبر 2011 ء
بیداری شعور عوامی ریلی کی تیاریاں مکمل ملک و قوم کا اصل دشمن استحصالی اور غریب کش نظام ہے عوام اسے سمندر برد کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ 18 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور یہ ریلی سیاست میں نئے رجحان کو جنم دے گی۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کو ان کے اصل دشمن کی پہچان کرائے گی جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ
21 نومبر 2011 ء
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔ 21 سے 24 نومبر تک 4 روزہ فری آئی سر جری کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر ہوا جس میں مریضوں کو او پی ڈی فری طبی معائنے اور آپریشنز کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس کیمپ سے پہلے مختلف مریضوں مریضوں کے آوٹ ڈور معائنے کر کے انہیں اس کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔
1 2  3  4  5  6  7  8  9  10  11  12  13  14  15  16  17  18  19  20  21  22  23  24  25  26  27  28  29  30  31  32  >> آگے آخري
تلاش کریں
مستقبل کی سرگرمیاں
حلقہ پی پی 4 گوجرخان میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
11 مارچ 2012 ء
حلقہ پی پی 4 گوجرخان میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
نیویارک (امریکہ) میں تاریخی میلاد النبی کانفرنس 3 جون 2012ء کو ہوگی
03 جون 2012 ء
نیویارک (امریکہ) میں تاریخی میلاد النبی کانفرنس 3 جون 2012ء کو ہوگی
اہم خطابات
Huzoor (PBUH) ke Nasabi wa Shakhsi Fadail (Milad e Mustafa Conference) جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن میں شیخ الاسلام کا خطاب
Ism e Muhammad S.A.W kay Batini Maarif انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد - مع نشست سوال و جواب
Haqiqat Muhammadia (SAW): Lataif o Maarif جہاد : تصور اور حقیقت - گلوبل پیس کانفرنس 2010ء
Haqiqat Muhammadia (SAW): Lataif o Maarif خودکش حملوں اور اور دہشت گردی کے خلاف فتوی
ٹی وی پروگرام
14 دسمبر 2011
شیخ الاسلام کا کامران شاہد (فرنٹ لائن ایکسپریس نیوز) کو خصوصی انٹرویو شیخ الاسلام کا کامران شاہد (فرنٹ لائن ایکسپریس نیوز) کو خصوصی انٹرویو
10 دسمبر 2011
شیخ الاسلام کا پی جے میر (کیو اینڈ اے - اے آر وائی) کو خصوصی انٹرویو شیخ الاسلام کا پی جے میر (کیو اینڈ اے - اے آر وائی) کو خصوصی انٹرویو
18 نومبر 2011
شیخ الاسلام کا کرپٹ سیاسی نظام پر ثناء بچہ (لیکن - جیو نیوز) کو خصوصی انٹرویو شیخ الاسلام کا کرپٹ سیاسی نظام پر ثناء بچہ (لیکن - جیو نیوز) کو خصوصی انٹرویو
سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic