minhaj.org  
for FREE
online
literature
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ فروري 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29        
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 21,251,913

تحريک منہاج القرآن - منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب 14 مارچ کو ہوں گی انتظامات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
تفصيل
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب 14 مارچ کو ہوں گی انتظامات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
05 مارچ 2010 ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملکی تاریخ میں غربت کیلئے ہمیشہ ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں
ڈائریکٹر MWF ڈاکٹر شاہد محمود کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو

مہندی غریب کی بیٹی کے ہاتھوں کی بجائے سر کے بالوں میں لگنی شروع ہو جاتی ہے مگر اس کا رشتہ مانگنے کوئی نہیں آتا۔ گرانی کے اس دور میں غریب کیلئے بیٹی اور بہن کو بیاہنا انتہائی محال ہوگیا ہے مگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملکی تاریخ میں غربت کیلئے ہمیشہ ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے اس کے مسائل کا حل نظر آیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس سال بھی 32 غریب اور بے سہارا بچیو ں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار اور عظیم الشان تقریب 14 مارچ 2010ء (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں دن 10 بجے ہوگی ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے ماڈل ٹاؤن میں افتخار شاہ بخاری اور میاں طاہر یعقوب کے ہمراہ اجتماعی شادیوں اور انتظامات کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال مرکزی سطح پر اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ہوتاہے جس میں ہر بچی کو سوا لاکھ مالیت کا جہیز دیا جائے گا اور دولہا دلہن کے 50 مہمانوں کو کھانا دیا جائے گا اس طرح تقریبا 1800 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ پنڈال کو بہت اچھی طرح سجا کر خوشی کی اس تقریب کو منایا جائے گا۔ ہر جوڑے کا نکاح الگ الگ ہوتا ہے اور اس کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل کے علمائے کرام کی خدمات لی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 14 مارچ کو ہونے والی اس تقریب کی صدارت تحریک کے مرکزی امیر فیض الرحمٰن درانی کریں گے جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض کے علاوہ دیگر کئی وفاقی و صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔ اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں ایک کرسچن جوڑا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر جوڑے کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سونے کے زیور کا ایک سیٹ، جہیز کا مکمل سامان و دیگر بہت سے تحائف بھی دیے جائیں گے۔

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic