minhaj.org  
for FREE
online
literature
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ فروري 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29        
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 21,129,471

تحريک منہاج القرآن - منہاج انٹرنیٹ بیورو
منہاج انٹرنیٹ بیورو

وَ إِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
(القرآن، التکوير، 81 : 10)
“”اور جب صفحات پھیلا دیئے جائیں گے
When the Pages will be Published

مادّی ترقی کی اِس سائنسی دُنیا میں جہاں عالمی گاؤں (global village) کا اِنسانی تصوّر حقیقت کا رُوپ دھار رہا ہے ، کمپیوٹر کی دُنیا میں فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں، اِس کی وجہ سے گھنٹوں کا کام سکینڈوں میں ہو جاتا ہے ۔ اِنٹرنیٹ نے پوری دُنیا کو رائی کے دانے میں سمیٹ لیا ہے ۔ آج سائنسی ترقی کا یہ عالم ہے کہ موجودہ دَور کا عام آدمی بھی اپنی ہتھیلی پر موجود رائی کے دانے کی طرح دُنیا بھر کے دُور دراز گوشوں کا مشاہدہ کرنے پر قادِر ہے ۔ یہ اِکیسویں صدی کی مادّی ترقی کا اِعزاز ہے ، جس نے ہمیں مشینی آلات کی مدد سے اِس اَوجِ ثریا تک لا پہنچایا ہے ، لیکن قربان جائیں سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کے تصرفات پر جو فقط اپنی رُوحانی ترقی اور کمالات کی بدولت اِس منزل کو پا چکے تھے ۔ سرکارِ غوثِ اعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں:

نَظَرْتُ إلٰی بِلَادِ اﷲِ جَمْعاً
کَخَرْدَلَةٍ عَلٰی حُکْمِ التَّصَالِي

”میں اﷲ کے تمام ملکوں کو ایک ساتھ اس طرح دیکھتا ہوں،
جیسے میری ہتھیلی پر رائی کا ایک معمولی دانہ (میری نظر میں) ہوتا ہے ۔“

1960ء کی دہائی میں امریکی دفاعی اِدارے پینٹاگون کی گود سے جنم لینے والا اِنٹرنیٹ آج پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام شہروں اور پسماندہ قصبوں کو اپنی اِفادیت سے ہمکنار کر رہا ہے ۔ بیسویں صدی کی آخری دہائی میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون اِتنی فراوانی کے ساتھ عام آدمی کی پہنچ میں آ جائے گا۔ آج اِکیسویں صدی کے پہلے ہی عشرے میں موبائل فون اِس قدر تیزی سے پھیلا کہ خاکروب اور ریڑھی بان طبقہ بھی اُس سے مُستفید ہو رہا ہے ۔ عام آدمی کی زندگی میں اِتنا عظیم اور سریع الاثر اِنقلاب آج سے پہلے تاریخ کے کسی بھی دور میں ممکن نہ تھا، اور یہ سب اِنٹرنیٹ ہی کا کمال ہے ۔

ذرائع اِبلاغ ہمیشہ حق و باطل کی کشمکش میں ہتھیار کے طور پر اِستعمال ہوتے چلے آئے ہیں۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے ہر گوشے میں ایک زبردست اِنقلاب بپا کیا ہے ، وہاں اُس کے منفی اِستعمال سے معاشرتی اور اَخلاقی برائیاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ آج بھی ہمیں کمپیوٹر بالخصوص اِنٹرنیٹ کا دُہرا اِستعمال دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کہیں اِس سے نوجوان نسل کو اَخلاق سوختہ مواد مہیا کرتے ہوئے اُسے تباہی کے گڑھے میں دھکیلا جا رہا ہے تو کہیں اِس کی مدد سے اَخلاقی اَقدار کے تحفظ اور نسلِ نو کو مذہب کے رنگ میں ڈھالنے کی سعی جاری ہے ۔ کہیں اِس سے اِسلام اور مسلمانوں کے بارے میں عالمی سطح پر غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں تو کہیں اِسی کے ذریعے اِسلام کا حقیقی چہرہ نکھرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ کہیں اِس کے ذریعے نسلِ نو کو عیش پرست اور دُنیاوِی نمود و نمائش کا گرویدہ بنا کر راہِ راست سے ہٹانے کا کام لیا جا رہا ہے تو کہیں مثبت تعلیمی و تفریحی مقاصد کےلئے اِستعمال کرتے ہوئے قومی و ملی سطح پر بے مثال خدمات سراِنجام دی جا رہی ہیں۔ جہاں بہت سی صہیونی و سامراجی طاقتیں اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر اِسلام کے خلاف برسرِپیکار ہیں، وہاں دُنیا بھر میں پھیلی ہوئی اِسلامی تنظیمیں حکم الٰہی کی فرماں برداری میں اپنی اپنی سطح پر حفاظتِ اِسلام کا فریضہ سر اِنجام دیتے ہوئے بقدرِ خویش اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کو اِستعمال کرتی دِکھائی دیتی ہیں۔ اِنہی کوششوں کی وجہ سے اِسلام کے حوالے سے اِنٹرنیٹ پر کچھ تعارفی مواد موجود ہے ، تاہم ابھی اِنٹرنیٹ پر میسر اِسلامی لٹریچر کل اِسلامی لٹریچر کا عشرعشیر بھی نہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اِس وقت صرف پاکستان میں اِنٹر نیٹ صارفین کی تعداد 50 لاکھ کے قریب ہے ، جن میں کم و بیش 98 فیصد تعداد نوجوان صارفین پر مشتمل ہے ۔ اِتنی کثیر تعداد میں اِنٹرنیٹ سے مستفید ہونے والے نوجوان جہاں اُسے اِی میل، چیٹنگ، سرچ، معلوماتی ویب براؤزنگ، مطالعہ اَخبارات، ڈسکشن فورمز، تعلیم، تفریح، آن لائن کاروبار اور ڈاؤن لوڈنگ وغیرہ کےلئے اِستعمال کرتے ہیں، وہاں نیٹ شادیوں کا لالچ، اَخلاق باختہ ویب براؤزنگ، اِنٹرنیٹ کلبوں کا غیر اَخلاقی ماحول، کمپیوٹر وائرس کی اِشاعت حتیٰ کہ سائبر کرائم جیسے منفی اِستعمالات بھی اُنہیں گھیرے رہتے ہیں۔

”تحریکِ منہاج القرآن‘ نسلِ نو کے اِیمان کی حفاظت اور اِسلامی تعلیمات کے وسیع تر فروغ کےلئے سائنسی اپروچ کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر مصروفِ عمل ہے ۔ اِس سلسلے میں جہاں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کو اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولت بہم پہنچانے کےلئے کمپیوٹر سسٹمز کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے ، وہاں دُنیا بھر میں بکھری مسلمان قومیت کو ایک لڑی میں پرونے اور اُنہیں اِسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دِکھانے کےلئے ویب سازی کی اہمیت کے پیش نظر منہاج اِنٹرنیٹ بیورو کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

منہاج اِنٹرنیٹ بیورو (MIB)

1994ء میں محترم مدثر اِسلام (ہالینڈ) کی زیرنگرانی تحریک کی مرکزی آرگنائزیشنل ویب سائٹ www.minhaj.org کے نام سے منظرِ عام پر آئی۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں پڑھا لکھا طبقہ بھی اِنٹرنیٹ سے شناسا نہیں تھا۔

1996ء میں اِشاعتِ اِسلام کی غرض سے کی جانے والی تحریکِ منہاج القرآن کی جملہ مساعی کو اِنٹرنیٹ پر پیش کرنے کےلئے پاکستان میں واقع تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ ایک شعبہ وُجود میں آیا، جسے ’منہاج اِنٹرنیٹ بیورو‘ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اور یوں www.minhaj.org کو کسی بھی آرگنائزیشن کی پہلی پاکستانی ویب سائٹ ہونے کا اِعزاز بھی حاصل ہے ۔ اس دوران میں محترم مستظہر سعید نوشاہی، محترم سجادالعزیز قادری، محترم احسن اِرشاد، محترم عبدالرحمن صدیقی، محترم عمران بشیر، محترم شاہد مرسلین اور محترم فیصل حسین کی خدمات قابلِ ذکر ہیں۔ فاصلاتی خدمات میں محترم مدثر اِسلام (ہالینڈ) اور محترم احمد نواز ملک (کینیڈا) قابل ذکر ہیں۔

2003ء میں ’منہاج اِنٹرنیٹ بیورو‘ نے محدود وسائل اور صلاحیتوں کے باوجود www.minhaj.org کو نئے تکنیکی تقاضوں کے مطابق از سرِ نو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی ویب سائٹس بھی لانچ کیں، جن میں ویب صارفین کےلئے بیش بہا نئی سروسز شروع کی گئیں۔ اِس نئے لائحہ عمل سے جہاں عوام الناس کو تحریک کے پلیٹ فارم سے اِسلام سے شناسائی کے گوناگوں مواقع ملے ، وہاں ماہانہ لاکھوں کی تعداد میں نئے ویب صارفین کا اِضافہ بھی ہوا، جو کسی بھی پاکستانی نژاد ویب سائٹ کےلئے ایک اِعزاز سے کم نہیں۔ (تفصیلات آخر پر ملاحظہ ہوں) اِس دوران میں محترم عبدالستار منہاجین، محترم بصیر احمد اور محترم صابر حسین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اِعزازی طور پر میسر فاصلاتی خدمات میں محترم ساجد فیاض شیخ (فرانس)، محترم احسن اِرشاد (کینیڈا) اور محترم احمد نواز ملک (کینیڈا) خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

ہمارا ہدف تحریکِ منہاج القرآن کےلئے آن لائن اِسلامی دُنیا میں لیڈنگ رول کا حصول ہے ، تاکہ اِسلام بارے اِنتہاء پسندانہ شبہات کا اِزالہ کیا جائے اور اِسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھایا جا سکے ۔ اِس سلسلے میں تیزی سے کام جاری ہے ، جس کی مثالیں رواں سالوں میں ڈویلپمنٹ کے مراحل طے کرنے والی ویب سائٹس ہیں۔ حالیہ ترقی کی بدولت بحمدِ اﷲِ تعالیٰ آج ہم اِس مقام پر ہیں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اِسلام کی سطح پر بھی تحریکِ منہاج القرآن کو آن لائن دُنیا میں صفِ اوّل میں پاتے ہیں۔ ذیل میں ’منہاج اِنٹرنیٹ بیورو‘ کی کاوِشوں سے منصہء شہود پر آنے والی ویب سائٹس کا مختصر تعارف پیشِ خدمت ہے :

تحریکِ منہاج القرآن کی تمام ویب سائٹس کا آن لائن جنکشن : www.minhaj.net

اِس ویب سائٹ میں تحریکِ منہاج القرآن کی تمام ویب سائٹس کا تعارف مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا ہے ۔ ’منہاج اِنٹرنیٹ بیورو‘ کے تحت مرکزی سطح پر بنائی گئی تمام ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک تنظیمات کی طرف سے بنائی گئی تحریکی ویب سائٹس کے لنکس اور اُن کا بنیادی تعارف بھی اِس ویب سائٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہاں آپ کو تحریک کے کارکنوں کی طرف سے ذاتی سطح پر بنائی گئی ویب سائٹس کا تعارف بھی ملے گا، جنہیں کارکنوں میں تحریک کی خدمت میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کےلئے شامل کیا گیا ہے ۔

مرکزی تنظیمی ویب سائٹ : www.minhaj.org

’تحریکِ منہاج القرآن‘ کی سب سے پہلی اور مرکزی آرگنائزیشنل ویب سائٹ، جہاں آپ اِحیائے اِسلام کے اِس عظیم مشن بارے مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس ویب سائٹ میں تحریک کا تنظیمی ڈھانچہ، شعبہ جات اور ذیلی فورمز کا تعارف شامل ہے ۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ اور وطنِ عزیز میں ہونے والی تحریکی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اِس میں بیرونِ ملک ہونے والی تحریکی سرگرمیاں بھی باقاعدگی کے ساتھ شامل کی جاتی ہیں۔

اِس ویب سائٹ کی ایک اہم خصوصیت ’پرنٹ میڈیا کوریج‘ ہے ، جو روزانہ کی بنیاد پر لاہور اور کراچی سے اِس میں شامل کی جاتی ہے ۔ اِس کے علاوہ یہاں مرکز سے جاری ہونے والی ’پریس ریلیز‘ بھی شائع کی جاتی ہیں۔

تحریک کی تصویری تاریخ .... ’آن لائن فوٹو البم‘ اِس ویب سائٹ کا ایک عظیم حصہ ہے ، جس میں تحریک کے آغاز سے تاحال ہونے والی فوٹوگرافی میں سے منتخب کردہ تصاویر شامل کی گئی ہیں، جن کی تعداد 25,000 سے زیادہ ہے ۔ ویب صارفین کی سہولت کےلئے اِن تصاویر کو موضوع کے مطابق 77 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن میں مسلسل اِضافہ عمل میں آ رہا ہے ۔ اہم حصوں میں حضور قدوۃ الاولیا، قائدِ محترم و صاحبزدگان، کارکنانِ تحریک، اندرون و بیرونِ ملک عمارات، تعلیمی منصوبہ جات، ویلفیئر پراجیکٹس، بیرونِ ملک تحریکی سرگرمیاں، اِجتماعاتِ محافلِ میلاد و لیلۃ القدر اور سٹاف مرکزی سیکرٹریٹ وغیرہ شامل ہیں۔

ویب صارفین کی سہولت کےلئے تحریک کی دُوسری اہم ویب سائٹس میں شامل کئے جانے والے تازہ اِضافے خودکار طریقے سے www.minhaj.org کے صفحہ اوّل پر ظاہر کئے جاتے ہیں، جس سے یہ ویب سائٹ مزید جامعیت اِختیار کر گئی ہے ۔

عرفان القرآن ڈاٹ کوم : www.irfan-ul-quran.com

بحمد اللہ تعالی عام قاری کو تفاسیر سے بے نیاز کر دینے والا آسان فہم اُردو ترجمہء قرآن عرفان القرآن ڈاٹ کوم کی صورت میں ملاحظہ کے لئے حاضر ہے۔

عرفان القرآن ڈاٹ کوم کا باقاعدہ اِفتتاح مؤرخہ 19 فروری 2006ء کو تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 55 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفی قادری کے دستِ مبارک سے ہوا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اُردو ترجمہء قرآن پر مشتمل عرفان القرآن ڈاٹ کوم کو دنیا کے پہلے آن لائن اردو ترجمہ کا اِعزاز حاصل ہے، جو یونیکوڈ میں ہونے کی بناء پر ملاحظین کو عربی، اردو اور رومن ہر قسم کی تلاش کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہاں مطالعہ کے لئے قرآنِ مجید کے عربی و رومن متن اور اُردو ترجمہ عرفان القرآن کو سورتوں، پاروں، سطروں اور کالموں سمیت 22 مختلف صورتوں میں مہیا کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سورتوں اور پاروں سمیت الگ الگ آیات کی تلاوت بھی مہیا کی گئی ہے۔

ہم اُمید کرتے ہیں کہ عرفان القرآن ڈاٹ کوم دنیابھر میں بکھرے اُردو دان مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اِسلامی ملٹی میڈیا کا عظیم ذخیرہ : www.deenislam.com

تحریکِ منہاج القرآن کی ملٹی میڈیا ویب سائٹ، جس کا اِفتتاح قائد ڈے کے مبارک موقع مؤرخہ 19 فروری 2003ء کو بدستِ محترم حاجی غلام مصطفی ملک ہوا، بحمدِ اﷲِ تعالیٰ آج وہ اپنی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ویب صارفین کے تناظر میں دُنیا کی ’سب سے بڑی اِسلامی ملٹی میڈیا ویب سائٹ‘ کا درجہ اِختیار کر گئی ہے ۔

2003ء سے قبل www.minhaj.org کے ملٹی میڈیا سیکشن میں کم و بیش 10 خطابات اور 30 نعتیں مہیا کی جاتی تھیں۔ 2003ء میں نئے سرے سے ملٹی میڈیا ویب سائٹ لانچ کرنے کے بعد اُس میں زیادہ سے زیادہ مواد فراہم کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔ قائدِ محترم کے خطابات کے علاوہ بڑی تعداد میں تلاوت، حمد، نعت، قوالی، عارفانہ کلام اور نغموں وغیرہ پر مشتمل الگ الگ کیٹگریز موجود ہیں۔ نونہالوں کو مشرقی و اِسلامی اَقدار سے آشنا کرنے کےلئے اُردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں دینی و اَخلاقی تعلیمات کی حامل نظموں کا اِنتظام بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یہاں اہم اِسلامی دستاویزی فلمیں بھی شائع کی گئی ہیں۔

اِس ویب سائٹ میں آن لائن مہیا کردہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سینکڑوں خطابات کو دیکھنے کےلئے کسی بھی صارف کو 8 گھنٹے یومیہ کے حساب سے 2 ماہ سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔ خطابات کے علاوہ دوسرے مواد سے اِستفادہ کےلئے کم از کم ایک ماہ صرف ہوگا۔ یوں پوری ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے کے اِرادے سے اگر ایک صارف روزانہ 8 گھنٹے صرف کرے تو اُسے 3 ماہ سے زیادہ وقت لگے گا، اِتنے عرصہ میں بہت سا نیا مواد اِس ویب میں شامل ہوتا چلا جائے گا۔

اِس سارے مواد کو ’مفت ڈاؤن لوڈ‘ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جو اِس ویب سائٹ کا خصوصی اِمتیاز ہے۔

انگریزی کے علاوہ اِس ویب کا ایک الگ ورژن اُردو زبان میں بھی تیار کیا گیا ہے، تاکہ پرائی زبان کے حجاب سے متاثر انگریزی نہ جاننے والے اُردو دان ویب صارفین بھی بآسانی اِستفادہ کر سکیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اُردو اور انگریزی زبانوں میں خطابات کے علاوہ دیگر ملٹی میڈیا مواد میں اُردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پوربی، دکنی، پنجابی، سرائیکی، پشتو، سندھی، بلوچی اور ہندکو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں سے وابستہ شعراء کا کلام مہیا کیا گیا ہے۔

اِس ویب سائٹ پر ’براہِ راست ویب کاسٹنگ‘ کے ذریعے تحریکِ منہاج القرآن کے 2 عالمی سالانہ اِجتماعات (12 ربیع الاول اور 27 رمضان المبارک) سمیت اہم پروگرام آن لائن نشر کئے جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ’ریڈیو رمضان‘ کے نام سے تحریکِ منہاج القرآن، نیلسن (برطانیہ) سے نشر ہونے والے ایف ایم ریڈیو کی نشریات بھی آن لائن مہیا کی جاتی ہیں۔

ایک اہم خصوصیت اِس ویب سائٹ میں موجود سرچ کا فنکشن ہے ، جس کی مدد سے کسی بھی خطاب، نعت یا قوالی وغیرہ کو اُس کے عنوان، ڈسکرپشن، اہم الفاظ، مقام اور تاریخ کی مناسبت سے اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے ۔

ڈسپلے پیج پر کسی بھی سیکشن کو حروفِ ابجد، تازہ ترین، وِزٹس، حجم، دورانیئی، پیشکار، زبان، عنوان اور کیٹگری کے حساب سے ترتیب لگوانے کی سہولت دی گئی ہے تاکہ عام ویب صارفین کو اپنی پسند کا چارٹ ڈھونڈنے میں مزید آسانی پیدا کی جا سکے ۔

یہاں مہیا کردہ ’پیشکاروں کی لسٹ‘ کی مدد سے آپ کسی بھی سیکشن میں موجود کسی مخصوص پیشکار کا پیش کردہ سارا کلام ایک ساتھ الگ ترتیب کے ساتھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ویب صارفین کو ’ہر چارٹ بارے الگ الگ تبصرہ‘ لکھنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے ، جہاں وہ کسی بھی نعت، خطاب یا قوالی وغیرہ بارے اپنے تاثرات سے ویب ساز اور دُوسرے صارفین کو آگاہ کرتے ہیں۔

اِس ویب سائٹ کی ایک اہم خصوصیت ہمعصر تقاضوں سے ہم آہنگ خوبصورت ڈیزائن ہے ، جو ایک صارف کو مختلف رنگوں میں سے کسی بھی کلرسکیم کو اِختیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اِس کی بدولت آپ اِس ویب سائٹ کو اپنے من پسند رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں۔

فریدِ ملت اِسلامک ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ : www.research.com.pk

تحریک کے لٹریچر کی دُنیا بھر میں اِشاعتِ عام کی غرض سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کے علاوہ اُن کی کتب کو بھی آن لائن شائع کیا جا رہا ہے ۔ اِس سلسلے میں ’فرید ملت ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ‘ کی الگ ویب سائٹ ڈویلپ کی گئی ہے ، جسے www.research.com.pk پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔

یہاں ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ اور اُس کے تمام ذیلی شعبہ جات کا تفصیلی تعارف موجود ہے ۔ یہاں آپ کو FMRi کا ’اُسلوبِ تحقیق‘ اور یہاں سے تیار ہونے والی کتب کی ’معیاری فارمیٹنگ کا طریقِ کار‘ بھی ملے گا۔

اِس ویب سائٹ میں قرآنِ مجید کا عربی متن، انگریزی ترجمہ، صحیح بخاری، صحیح مسلم جیسی ضخیم کتبِ اَحادیث کا انگریزی ترجمہ اور اَخلاقیات پر مواد مطالعہ کےلئے فراہم کیا گیا ہے۔

اِس ویب سائٹ کا ایک اہم حصہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مطبوعہ کتب کی آن لائن اِشاعت ہے ، جہاں اُردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں لکھی گئی درجنوں کتب ہر خاص و عام کے مفت مطالعہ کےلئے موجود ہیں اور اُن میں مسلسل اِضافہ ہو رہا ہے ۔ اِن میں ’اِسلام اور جدید سائنس‘ اور ’المنہاج السوی‘ جیسی ضخیم کتب بھی موجود ہیں۔

منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن : www.welfare.org.pk

’منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن‘ کی آفیشل ویب سائٹ، جہاں فاؤنڈیشن بارے ہر قسم کی معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ یہاں فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری ہونے والی مہمات، فلاحی خدمات اور اِمدادی سرگرمیاں شائع ہوتی ہیں۔ فاؤنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹس کی مکمل تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔

ویلفیئر کا فوٹو البم اور ڈاکومنٹریز اِس ویب سائٹ کا اہم حصہ ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری ڈاٹ کوم : www.tahir-ul-qadri.com

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ہمہ جہتی تعارف پر مشتمل ایک دیدہ زیب ویب سائٹ، جہاں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں اُن کا مکمل تعارف، حالاتِ زندگی، ملی و تحریکی خدمات اور بہت کچھ، صرف طاہرالقادری ڈاٹ کوم پر۔

ماہنامہ منہاج القرآن و دُخترانِ اِسلام : www.minhaj.info

تحریکِ منہاج القرآن کے جرائد ’ماہنامہ منہاج القرآن‘ اور ’ماہنامہ دُخترانِ اِسلام‘ کی آن لائن اِشاعت بالترتیب www.minhaj.info اور ww1.minhaj.info پر عمل میں لائی جاتی ہے ۔

آن لائن اِشاعت کی بدولت یہ جرائد کرہ ارضی کے دُور اُفتادہ علاقوں میں بھی پڑھے جاتے ہیں۔

آن لائن اِشاعت کا دُوسرا اہم فائدہ فوری ترسیل بھی ہے ، جس کی وجہ سے قارئین کو کئی کئی دن ڈاک کا اِنتظار نہیں کرنا پڑتا۔

صارفین کی سہولت کےلئے سابقہ مجلہ جات کا الگ سیکشن بھی بنایا گیا ہے۔

منہاج سسٹرز : www.minhajsisters.com

19 فروری 2004ء کے موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری کی زیرنگرانی اِس ویب سائٹ کا اِجراء کیا گیا، جو تھوڑے ہی عرصے میں خواتین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتی چلی گئی۔

اِس ویب سائٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف، تحریکی بہنوں کی سرگرمیاں اور اُن کی کاوشیں شائع کی جاتی ہیں۔

یہاں عالمی سطح پر اِسلام کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کی طرف سے لکھے گئے آرٹیکلز اور اِسلامی تحریریں بھی شائع کی جاتی ہیں۔

قارئین کی سہولت کےلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مرتبہ خطابات شائع کرنے کےلئے الگ سیکشن بنایا گیا ہے ۔

منہاجینز، دی منہاج یونیورسٹی : www.minhajians.org

منہاجینز کے فورم کے تعارف کے علاوہ یہاں منہاجینز کے کوائف بھی پیش کئے گئے ہیں۔ ’کلیۃ الشرعیۃ و العلوم الاسلامیہ‘ سے فارغ التحصیل تمام منہاجینز کا میسر ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے ، جس میں اُن کے عارضی و مستقل پتہ جات، رابطہ نمبرز، پروفیشن، خاندانی پس منظر، تعلیمی کارکردگی، ذوقِ مطالعہ، دلچسپیاں، تصاویر، تحریکی و ملی خدمات اور خصوصی پیغامات شائع کئے گئے ہیں۔

اِس ویب کی اہم خصوصیت اُس میں موجود سرچ کا فنکشن ہے ، جس کی مدد سے آپ کسی بھی سیشن سے فارغُ التحصیل منہاجین کو بآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ تاہم اس ویب سائٹ کی سب سے اہم خصوصیت ’ایڈوانس سرچ‘ کا فنکشن ہے ، جو ویب صارفین کو اِس بات کی سہولت دیتا ہے کہ وہ منہاجینز کو اُن کے نام، سیشن، عارضی و مستقل پتہ جات، تعلیمی ڈگریوں، خون کے گروپ، اِزدواجی حیثیت، تصاویر، مرکز پر قیام، بیرونِ ملک قیام، ادبی سرگرمیوں اور ذوقِ مطالعہ وغیرہ کے تحت تلاش کر سکیں۔

مؤرخہ 2 اکتوبر 2003ء کو قائدِ محترم کے دستِ اقدس سے اِس ویب سائٹ کے پہلے ورژن کا اِفتتاح ہوا۔ آج وہی ویب سائٹ ترقی کرتے ہوئے مکمل طور پر ویب ڈویلپمنٹ کی جدید لینگوئج PHP میں ڈھل چکی ہے ۔ الحمد ﷲ کسی بھی یونیورسٹی / کالج کے فارغُ التحصیل طلبہ کی یہ اپنی نوعیت کی واحد ویب سائٹ ہے ، جو اِتنی ہمہ گیر معلومات پر مبنی ہے۔

منہاجینز اِی گروپ : egroup.minhajians.org

منہاجینز کے زیراہتمام قائم کردہ ’اِی میل گروپ‘ egroup.minhajians.org، جس کا آغاز 15مارچ2001ء کو عمل میں آیا۔ یہاں سبسکرائب کرنے کے بعد ممبران ایک دُوسرے سے اپنے خیالات کا اِظہار کر سکتے ہیں۔ پوسٹ کردہ تمام پیغامات ممبران کو بذریعہ اِی میل بھیجے جاتے ہیں۔ ماضی میں پوسٹ کردہ تمام پیغامات کا ریکارڈ لوگن ہونے کے بعد ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ egroup@minhajians.org پر بھیجے جانے والے پیغامات تمام ممبران کو بذریعہ اِی میل بھیجے جاتے ہیں۔

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ : www.palm.org.pk

’عوامی لائرز موومنٹ پاکستان‘ وطنِ عزیز میں قانون کی بالادستی اور عدل و اِنصاف کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے ۔ اِس ویب سائٹ پر عوامی لائرز موومنٹ کا تفصیلی تعارف اور سرگرمیاں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔


برق رسانی

تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے کم و بیش تمام دفاتر اِنٹرنیٹ کی سہولت سے اِستفادہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ڈاک کے مروّجہ نظام کی جگہ برق رسانی (email) نے لے لی ہے ۔ اکثر شعبہ جات کے الگ الگ اِی میل پتہ جات ہیں، جن کے ذریعے اندرون و بیرونِ ملک موجود اَفراد و تنظیمات مرکز کے ساتھ تیز ترین رابطہ میں رہتے ہیں۔ ذیل میں مرکزی سیکرٹریٹ کے چند اہم شعبہ جات کے اِی میل پتہ جات مہیا کئے جا رہے ہیں۔
مرکزي تحریکِ منہاجُ القرآن tehreek@minhaj.org
نظامتِ تنظیمات tanzeem@minhaj.org
ناظم اَعلیٰ na@minhaj.org
سیکرٹری ٹو قائد اِنقلاب qadri@minhaj.org
منہاج اِنٹرنیٹ بیورو mib@minhaj.org
نظامتِ اُمورِ خارجہ dfa@minhaj.org
ڈائریکٹر اُمورِ خارجہ dfa-director@minhaj.org
ممبرشپ اُمورِ خارجہ dfa-membership@minhaj.org
فنانس اُمورِ خارجہ dfa-finance@minhaj.org
IT منیجر اُمورِ خارجہ dfa-it@minhaj.org
دِی منہاج یونیورسٹی info@tmu.edu.pk
کالج آف شرعیہ اینڈ اِسلامک اسٹڈیز info@cosmos.edu.pk
اِنسٹیٹیوٹ آف کلاسیکل اِسلامک سائنسز icis@minhaj.org
نظامت ممبر شپ membership@minhaj.org.pk
منہاج القرآن ویلفیئر سوسائٹی info@welfare.org.pk
فرید ملت ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ fmri@research.com.pk
ماہنامہ منہاج القرآن editor@minhaj.info
ماہنامہ دخترانِ اسلام sisters@minhaj.info
منہاج القرآن پبلی کیشنز sales@minhaj.biz
منہاج القرآن پروڈکشنز studio@minhaj.org
منہاج القر آن پرنٹرز press@minhaj.org

ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ مرکز سے تیز تر رابطہ کی سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مذکورہ بالا اِی میل پتہ جات کا بھرپور اِستعمال کریں گے ۔

اِنٹرنیٹ سیکھنے کی اہمیت اور اُس کے فوائد و نقصانات کا شعور

قارئینِ کرام! موجودہ دور میں اِسلام کی تیز تر اِشاعت کےلئے ہر ممکنہ حد تک جدید ذرائع سے اِستفادہ کریں اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی بالخصوص اِنٹرنیٹ کے ساتھ شناسائی پیدا کریں۔

پختہ عمر کے حامل اَفراد کے کمپیوٹر کے اِستعمال سے دُور رہنے کا بڑا سبب نئی ٹیکنالوجی سے جھجکنے کے علاوہ پرائی زبان (انگریزی) کا حجاب بھی ہے۔ دُنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرساز کمپنی مائیکروسافٹ نے درجنوں زبانوں میں کمپیوٹر کا خدمتگار نظام (ونڈوز) متعارف کروا رکھا ہے، مگر بوجوہ اُردو اُن زبانوں میں شامل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو دان طبقہ کو انگریزی ونڈوز پر اِنحصار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انگریزی ونڈوز کو مکمل طور پر اُردو لکھنے اور پڑھنے قابل بنانا ممکن ہے۔ کمپیوٹر کو اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنانے سے نہ صرف اُردو دان طبقے کو بآسانی اِس کمپلیکس سے نکالا جا سکتا ہے بلکہ پاکستان میں کمپیوٹر کی شرحِ خواندگی میں بھی بے پناہ اِضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بات عام مشاہدہ میں آئی ہے کہ کم عمر اَفراد بالخصوص بچوں میں کمپیوٹر سیکھنے کا رُجحان خاصا حوصلہ افزاء ہے۔ جب کہ عمر رسیدہ افراد کےلئے کمپیوٹر کا اِستعمال قدرے دُشوار ہوتا ہے۔ چنانچہ اپنے بچوں کےلئے کمپیوٹر کی تعلیم کا بخوبی اِنتظام کریں تاکہ وہ جدید دَور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اِسلام کے حقیقی مجاہد بنیں اور اُسی محاذ پر جارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کریں، جس محاذ سے اِسلام بارے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ’نائن الیون‘ اور ’سیون سیون‘ کے حادثات کے بعد اِس کی اہمیت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ چنانچہ ضرورت اِس امر کی ہے کہ اِسلام کی بہتر اِشاعت، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور نئی نسل کے درخشاں مستقبل کےلیے ہم اپنی نئی نسل کو کمپیوٹر اور اِنٹرنیٹ سیکھنے کے مواقع فراہم کریں۔

یاد رکھیں! نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کے اِستعمال اور اُس کے اثرات سے کسی صورت روکنا ممکن نہیں۔ یہ بجا ہے کہ اِنٹرنیٹ بھی دُوسرے ذرائع اِبلاغ کی طرح دُہرا اِستعمال ہو رہا ہے۔ اِس محاذ پر نیکی اور بدی کی جنگ میں بدی جیتتی نظر آ رہی ہے۔ مگر واضح رہے کہ اِنٹرنیٹ تو محض کمپیوٹرز اور دیگر مشینی آلات کے عالمی سطح پر باہمی رابطے کا نام ہے۔ اب کوئی اس رابطے کو اچھے کام کے اِبلاغ میں اِستعمال کرے یا برے کام کےلئے، وہ کسی کو اِنکار نہیں کرتا۔ اِنٹرنیٹ کے منفی اِستعمال سے خوفزدہ ہو کر آنکھیں بند کر لینے اور اُسے شجرِ ممنوعہ قرار دے دینے سے نئی نسل کو اُس کے منفی اثرات سے بچانا ممکن نہیں۔ منفی اثرات سے بچنے کی ایک ہی صورت ہے کہ اُس کے مثبت اِستعمال بارے رہنمائی عام ہو۔

آج اگر کفر و طاغوت کی باطل قوتیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو کر اِسلام کے پرامن چہرے کو دہشت گردی کے اِلزام سے داغدار کرنے میں کامیاب نظر آتی ہیں تو اِس میں ہم مسلمان برابر کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ ہم نے اِنٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا اِستعمال نہ کیا اور اِسلام کا حقیقی چہرہ دُنیا کے سامنے پیش کرنے سے قاصر رہے۔

یاد رکھیں! اگر آپ خود بچوں کو مثبت انداز میں اِنٹرنیٹ سکھانے کا اِہتمام نہیں کریں گے تو وہ آپ سے درپردہ اِنٹرنیٹ کلبوں میں جا کر اُس کا منفی اِستعمال ہی سیکھ پائیں گے اور ملک و قوم کے فائدے کی بجائے تباہی و بربادی کا باعث بنیں گے۔

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic