اصلاح
احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کے عظیم مشن کی داعی منہاج القرآن انٹرنیشنل نے
اکتوبر 1980ء میں جب اپنی دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا تو بیرون ملک مقیم مسلمانوں
اور بالخصوص پاکستانیوں میں منہاج القرآن کی پرامن کاوشوں اور بین المذاہب رواداری
کی بدولت اس عالمگیر تحریک کو بے حد پذیرائی نصیب ہوئی، وہاں تنظیمی و انتظامی نیٹ
ورک سے بہت پہلے دعوتی سرگرمیاں شروع ہو چکی تھیں۔
بیرون ملک دنیا کے 5 براعظموں میں اپنی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچانے اور دعوتی
سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی و انتظامی امور کےلئے 1985ء میں نظامت امور خارجہ کا
قیام عمل میں لایا گیا۔
نظامت
امور خارجہ نے مصطفوی انقلاب کے اس عظیم مشن کے فروغ کےلئے بیرون ملک مقیم مسلمانوں
اور بالخصوص پاکستانیوں سے اپنے رابطوں کو استوار کرنا شروع کیا اور آج الحمد للہ منہاج
القرآن انٹرنیشنل کا عظیم پیغام اور دعوتی و تنظیمی نیٹ ورک دنیا کے 80 سے زائد ممالک
میں فروغ پا چکا ہے۔ 53 ممالک میں باقاعدہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبرشپ جبکہ 30
ممالک میں 45 اسلامک کمیونٹی سنٹرز کا قیام عمل میں آچکا ہے۔
25 سال کے مختصر عرصہ میں بیرون ملک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نیٹ ورک کا وسیع
فروغ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انتھک محنت و عالمی سطح پر مقبولیت، منہاج
القرآن کے وابستگان کی قربانی اور شب وروز کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ ہے۔
نظامت امور خارجہ کی ذمہ داریاں
نظامت
امور خارجہ بیرون ملک پھیلے اس نیٹ ورک کو منظم و مستحکم بنانے کےلئے ہمہ وقت کوشاں
ہے۔ وابستگان و رفقاء تحریک سے تنظیمی رابطہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل امور سرانجام
دینا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔
- امت مسلمہ کے لاکھوں فرزندان و دختران کےلئے دینی لٹریچر کا اہتمام کرنا اور
اس لٹریچر کے ذریعے نوجوانانِ امت اور عامۃ الناس کی ایسی دینی اور اخلاقی تربیت
کرنا کہ وہ امت مسلمہ اور عالم انسانیت کےلئے امن و سکون کا پیغام بن سکیں۔
- بیرون ملک دعوت وتبلیغ کےلئے وفود تشکیل دینا، ان وفود میں منہاج القرآن انٹرنیشنل
کے نامور سکالرز اور پوری دنیا سے علمی و ادبی نامور شخصیات کو شامل کیا جا تا
ہے۔
- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بین الاقوامی دعوتی، تنظیمی اور تبلیغی
دورہ جات کا انتظام و انصرام کرنا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔ ان دورہ
جات میں کانفرنسز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ محافل میلاد و نعت اور روحانی تربیتی
کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی مراکز میں لوکل کمیونٹی کی دینی، اخلاقی تربیت
کےلئے منہاجینز (منہاج یونیورسٹی کے فاضلین) کی تعیناتی کا عمل بھی نظامت امور
خارجہ کے ذریعے ہی پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔ اس وقت بیرون ملک اسلامک سنٹرز میں
تعینات سکالرز کی تعداد 75 ہے۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اسلامک سنٹرز اور کمیونٹی سنٹرز کے قیام
کےلئے عملی اقدامات اور رہنمائی بھی نظامت امور خارجہ کے ذمہ ہے۔
- بین الاقوامی سطح پر تنظیمی و تحریکی کام کو منظم کرنے کےلئے دفاتر اور شیخ
الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹس اور CDs پر مشتمل لائبریریز
اور سیل سنٹرز کا قیام بھی نظامت امور خارجہ کی راہنمائی، مشاورت اور عملی معاونت
کے ذریعے ہی مکمل ہوتا ہے تاکہ پوری دنیا اس علمی ذخیرہ سے فیض یاب ہو سکے۔ اس
وقت تک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بے شمار کتب کا انگریزی،
عربی، کورین، ڈینش، جرمن اور نارویجن زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔
- نظامت امور خارجہ بیرون ملک موجود رفقاء، اراکین اور لائف ممبرز کا باقاعدہ
ریکارڈ مرتب کرتی ہے، نیز رفقاء و اراکین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نمائندہ
شمارے ماہنامہ منہاج القرآن اور ماہنامہ دختران اسلام ان کی علمی و فکری تربیت
کےلئے ارسال کئے جاتے ہیں۔
- دنیابھر کی مؤثر اور ممتاز شخصیات کو منہاج القرآن کے سالانہ عالمی روحانی
اجتماع، عالمی میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنسز اور دیگر اہم پروگراموں
میں شرکت کےلئے خصوصی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ اور اس کے جملہ شعبہ
جات کے وزٹ کا انتظام و انصرام بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک
ذمہ داری ہے۔
- نظامت امور خارجہ کے تحت پاکستان اور دنیابھر میں جاری ویلفئر منصوبہ جات کےلئے
فنڈز کولیکشن کی جاتی ہے، ان فنڈز کو تعلیمی اور فلاحی منصوبہ جات، اجتماعی شادیوں،
واٹر پمپس پراجیکٹس، تعلیمی سکالر شپ، نادار اور غرباء کی امداد، سیلاب، زلزلہ
اور قحط زدگان کی بحالی کےلئے استعمال کیا جاتا ہے (تفصیلات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن
کی رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں)۔ اس وقت نظامت امور خارجہ و منہاج ویلفئیر فاونڈیشن
کے زیراہتمام دنیا کے کئی ممالک میں فلاحی اور تعلیمی منصوبہ جات کا آغاز کر چکی
ہے۔
- مختلف سطحوں پر International Organizations اور Embassies نیز پاکستان میں
انٹرنیشنل Diplomates سے رابطہ کر کے شیخ الاسلام سے ملاقات کا اہتمام اور منہاج
القرآن کو متعارف کروانے کی ذمہ داری بھی نظامت امور خارجہ کے فرائض میں شامل ہے۔
ویب سائٹ
امور خارجہ سے متعلق مزید معلومات اور سرگرمیوں کے متعلق جاننے کےلئے
http://dfa.minhaj.org ویب سائٹ وزٹ کریں یا
dfa@minhaj.org پر email کریں۔
نظامتِ امورخارجہ۔ ۔ ۔ ۔ تنظیمی ڈھانچہ
- 1985ء تا 1991ء تک ابتدائی 6 سالوں میں محترم ڈاکٹر نذیر احمد، محترم انجینئر
احمد نواز چیمہ، محترم طاہر سرور اور محترم محمد سلیم نقشبندی نے بطور انچارج نظامت
امورخارجہ خدمات سرانجام دیں۔ بعد ازاں اس نظامت میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے
احباب درج ذیل ہیں :
| دورانیہ |
ڈائریکٹرجنرل/ڈائریکٹر |
ڈپٹی ڈائریکٹر/اسسٹنٹ |
دیگر ذمہ داران |
| 1991 |
میجر (ر) انوارالحسین علوی |
ایڈووکیٹ ناصر قبال |
ظفر اقبال طاہر |
| 1992-1993 |
الحاج غلام مصطفیٰ قادری |
سرفراز احمد خان |
|
| 1993-1994 |
محمد صادق قریشی |
سرفراز احمد خان، نصیر بدر |
|
| 1994-1995 |
جاوید ہاشمی |
عبیداللہ نوشاہی، سرفراز احمد خان |
، عبدالغفور سعیدی، مشتاق احمد |
| 1995-1996 |
جاوید ہاشمی |
سرفراز احمد خان |
، ابرار حنیف مغل، مہر خالد جاوید، مستظہر سعید نوشاہی |
| 1996 |
جاوید اقبال ہاشمی، فاروق محمود |
معین پاشا |
مستظہر سعید نوشاہی، سرفراز احمد خان، غلام احمد، محمد عمر، شہباز
کاظمی، مختارالمصطفیٰ ہمدمی |
| 1997 |
جاوید اقبال ہاشمی، میجر حسن ریاض |
|
سرفراز احمد خان، ریحان ایوب، مستظہر نوشاہی، میاں محمد اسلم، طارق
چوہدری، زاہد چوہدری |
| 1998 |
جاوید اقبال ہاشمی، کرنل فضل عمیم |
|
سرفراز احمد خان، مستظہر سعید نوشاہی، میاں محمد اسلم، طارق چوہدری |
| 1998-2000 |
کرنل فضل عمیم |
مرزا خالد اقبال |
عمران حیدر، رانا ساجد، اعجاز فیروزی، مسرت شاہ، دلشاد چشتی، راشد
محمود، امتیاز حسین اعوان، چوہدری طارق، محمد قاسم اعوان، شہزاد رسول،
میاں محمد اشتیاق |
| 2000-2003 |
نوید بیگ |
مرزا خالداقبال، امتیاز حسین اعوان، جاوید اقبال طاہری |
محمد قاسم اعوان، بابر سیہول، جاوید حیدر، شاہد مرسلین، علی احمد،
محمد ذیشان، ادریس ہرل، میاں اشتیاق، جاوید حیدر شاہ، شہزاد رسول، سید
جاوید مصطفیٰ، محمد علی، ظہور احمد بھٹی |
| 2003 تا 2006 |
داؤد حسین مشہدی، نجم الثاقب طیب |
امتیاز حسین اعوان، جاوید اقبال طاہری، تیمور قیصر |
شاہد حمید گل، شہاب الدین احمد، محمد ذیشان، میاں محمد اشتیاق، عبد
الرزاق قریشی، حافظ ندیم یونس، محمد کاشف، سعود ظفر نوشاہی، نصر حیات،
محمد زاہد |
| 2006 تا 2008 |
جی ایم ملک |
شکیل احمد طاہر |
ندیم احمد اعوان، میاں محمد اشیاق، عبد الرزاق قریشی، رانا محمد نفیس،
عبد الرحمان صدیقی، محمد ذیشان، نصر حیات |
موجودہ ذمہ داران
| نام |
عہدہ |
برقی رابطہ |
فون نمبر |
| جی ایم ملک |
ڈائریکٹر/ناظم |
dfa-director@minhaj.org
mmqadri@gmail.com |
092-300-9463053(Mob)
0092-42-5171404(Off)
0092-42-6115365(Off) |
| شکیل احمد طاہر |
نائب ناظم |
dfa-dd@minhaj.org |
0092-300-4272574(Mob)
0092-42-5171404(Off) |
| ندیم احمد اعوان |
سیکرٹری فنانس |
dfa-finance@minhaj.org |
|
| میاں محمد اشتیاق |
سیکرٹری فارن آفس |
dfa-office@minhaj.org |
|
| علی حسنین ہاشمی |
سیکرٹری ممبرشپ |
dfa-membership@minhaj.org |
|
| رانا نفیس حسین |
سیکرٹری پروٹوکول
سیکرٹری سیلز |
dfa-protocol@minhaj.org
dfa-sales@minhaj.org
|
|
| نصر حیات شاکر |
آفس اسسٹنٹ |
|
|
| محمد شہباز |
آفس اسسٹنٹ |
|
|
| محمد علیم |
ڈرائیور |
|
|
بیرون ملک موجود منہاج القرآن اسلامک سنٹرز کا مختصر تعارف

اللہ
رب العزت کے خاص فضل و کرم اور نبی آخر الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نعلین
پاک کے تصدق سے منہاج القرآن کا پیغام آج چہار سو پھیل چکا ہے۔ دنیا کے پانچ براعظموں
میں اسلام کے حقیقی تصور کے فروغ کےلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے دعوتی امور میں
مصروف عمل ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کام مثالی نوعیت
کا ہے اور یہاں مقیم مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں میں منہاج القرآن کو حد درجہ
مقبولیت حاصل ہے اور یہ امتیاز دیارِغیر میں قائم دیگر اسلامی تنظیموں کو حاصل نہیں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیابھر میں منہاج القرآن کے تنظیمی
ڈھانچے کی دیکھ بھال، مصطفوی مشن کے فروغ، بہتری اور اسلام کی صحیح اور حقیقی تعلیمات
کے فروغ کےلئے منہاج القران کے قیام کے بعد 1982ء میں اپنے بیرون ملک دورہ جات کا آغاز
کیا۔ 1982ء سے آج تک وہ ہر سال بیرون ملک کے باقاعدگی سے دورہ جات کے ذریعے منہاج القرآن
کے پلیٹ فارم پر دوسرے مذہب کے لوگوں، مقامی کمیونٹی مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں
کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ مذاہب عالم میں اتحاد و یکجہتی کے لحاظ سے ان کی شخصیت دنیابھر
میں مقبول ہے۔ اپنی انہی خدمات کی بدو لت وہ آج ”مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم“ کے چیئرمین
بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشوا بھی شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
کی عالمی کوششوں کا برملا اعتراف کر چکے ہیں۔ بالخصوص یورپی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں
کے تشخص کو ان کی شخصیت سے بڑا اچھا تاثر ملا ہے۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
کی اسی اعتدال اور حقیقت پسندی کے باعث آج منہاج القرآن کو ایک پرامن تنظیم کا درجہ
حاصل ہے۔
پروفیسر
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیرون ملک دورہ جات کا باقاعدہ آغاز 1982ء میں ان کے دورہ
ایران سے ہوا۔ جب وہ ایرانی حکومت کی دعوت پر تہران گئے۔ اس دورہ میں انہوں نے ایران
کے شہر تہران اور مشہد کے شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مسلمانوں کے اصرار پر
مختلف کانفرنسز اورجلسوں میں خصوصی خطابات کئے۔ فکر و تدبر سے معمور ان خطابات کو پاکستانیوں
کے علاوہ ایرانیوں نے بھی بے حد سراہا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے مختلف اسلامی ممالک
کی اعلیٰ حکومتی اور مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے دعوتی اور تنظیمی امور کو نبھانے میں دنیا میں کس قدر
اور کیسے مصروف عمل ہے ؟ نیز مقامی کمیونٹی میں اس کی مقبولیت کا عالم کیا ہے؟ اس کا
اندازہ درج ذیل رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک
آج ڈنمارک میں 3 منہاج القرآن اسلامک سنٹرز اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مصروف عمل
ہیں۔
- کوپن ہیگن
- آما
- اوڈنسے
ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا باقاعدہ قیام 1987ء میں عمل میں آیا، جب یہاں
ویلبی کوپن ہیگن میں اسلامک سنٹر کی بنیاد رکھی گئی۔ اس کےلئے ایک فیکٹری کی بلڈنگ
(50 لاکھ ڈینش کرون کے عوض) خرید کر تزئین و آرائش کے بعد ایک اسلامک سنٹر میں تبدیل
کر دی گئی۔
دوسرا اسلامک سنٹر آما میں ہے۔ آما کے اسلامک سنٹر کی بلڈنگ بھی منہاج القرآن کی
ذاتی ملکیت ہے، جسے 10 لاکھ ڈینش کرون سے خریدا گیا۔ یہ سنٹر ایک مصروف شاہراہ پر واقع
ہے۔ سنٹر میں موجود منہاج القرآن مسجد اس سنٹر کی رونق کو دوبالا کر تی ہے۔
ڈنمارک میں تیسرا اسلامک سنٹر اوڈنسے کے رہائشی علاقہ میں واقع ہے۔ اس کا قیام 1990ء
میں ہوا۔ اوڈنسے میں نئی بلڈنگ 87 لاکھ ڈینش کرون سے خریدی گئی۔
ڈنمارک کے تینوں اسلامک سنٹرز میں لائبریریز، مساجد، یوتھ سنٹرز، ویمن یوتھ سنٹرز
کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کےلئے کلاسز اور تمام مذہبی اور قومی و ملی پروگرامز
باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، جن میں لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ ان پروگرامز
کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات سے معاشرے کو کماحقہ آگاہ کیا جاتا ہے۔
جناب محترم پروفیسر محمد نواز ظفر صاحب نے ڈنمارک میں کام کا آغاز کیا۔ انہوں نے
کوپن ہیگن میں گھر گھر جا کر کتب و کیسٹس کے ذریعے قائد تحریک کا پیغام پہنچایا۔ ان
کے بعد وقفے وقفے سے مختلف سکالرز ڈنمارک میں دین اسلام کے فروغ کےلئے دورہ جات کرتے
رہے، جن میں سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خاں، حافظ عمر مرتضٰی(منہاجین)، محمودشاہ (منہاجین)،
محمد طارق (منہاجین)، نعیم شاہ (منہاجین)، رانا محمد ادریس (منہاجین)، حافظ عبدالسعید
(منہاجین)، حافظ محمد احسان(منہاجین) اور احمد اعوان (منہاجین) شامل ہیں۔ ان دنوں حافظ
محمد حسن اعوان (منہاجین) کوپن ہیگن میں، حافظ ندیم یونس (منہاجین) اوڈنسے میں، جبکہ
حافظ عابد کاشمیری (منہاجین) آما سنٹر میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
قائد محترم مختلف مواقع پر ڈنمارک تشریف لے گئے اور متعدد پروگراموں میں شرکت کی۔
نیز مقامی کمیونٹی سے خطابات کے دوران اسلام کا صحیح تشخص مکمل طور پر اجاگر کیا۔ جن
کی تفصیل درج ذیل ہے۔
- اپریل 1987ء: پانچ روزہ قیام کے دوران متعدد مذہبی اجتماعات سے خطاب نیز مناظرہ
ڈنمارک کا تاریخی واقعہ، جس کے نتیجے میں عیسائی پادریوں نے اپنی شکست تسلیم کی
اور بہت سارے مسلمان ہو گئے۔
- جولائی 1991ء: دعوتی و تنظیمی دورہ
- جون 1992ء: دعوتی و تنظیمی دورہ
- جولائی 1993ء: منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مسلمان ممالک کے سفراء کا اجلاس۔
۔ ۔ جس میں سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
- ستمبر1994ء: کوپن ہیگن کے ویمبلے ہال میں ڈنمارک کے مسلمانوں سے ”عشق، اتباع
اور غلامی رسول“ کے موضوع پر خطاب
- جولائی 1997ء: تیسرے سالانہ تربیتی کیمپ کا انعقاد، جس میں سینکڑوں مسلمان
نوجوان اسلام کی تعلیمات اور روحانیت سے بہرہ یاب ہوئے۔
- اگست 2000ء: کلچرل کانفرنس میں شرکت، جس میں کلچرل منسٹر ڈنمارک نے خصوصی شرکت
کی اور MQI کی کارکردگی کو سراہا۔ نیز متعدد دیگر دعوتی پروگرامز اور تنظیمی حوالوں
سے میٹنگز میں شرکت۔
- علاوہ ازیں 2001ء اور 2004ء میں بھی دورہ جات کئے۔ ان دورہ جات میں جملہ تنظیمات
سے ملاقات اور خصوصی ہدایات دیں اور درس تصوف بھی دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ
یہاں غیرملکی تارکین وطن کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ ہالینڈ یورپ کا اہم تجارتی
مرکز ہے۔ یہاں منہاج القرآن کا باقاعدہ آغاز 1992ء میں عمل میں آیا، جب روٹرڈیم میں
”سفیر عالم“ جناب حافظ نذیر احمد خاں صاحب کی سرپرستی میں کام شروع ہوا۔
روٹرڈیم میں واقع اسلامک سنٹر کی بلڈنگ منہاج القرآن کی ذاتی ملکیت ہے اور آج منہاج
القرآن کا کام ہالینڈ کے دیگر شہروں میں بھی پھیل چکا ہے۔
ہالینڈ میں دوسرا اسلامک سنٹر ڈین ہاگ میں واقع ہے۔ یہ سنٹر 1995ء سے اسلام کی ترویج
و تبلیغ اور اصلاح احوال میں مصروف عمل ہے۔
تیسرا سنٹر اینڈ ھوون (End Hovn) میں قائم ہے۔ یہ سنٹر 2003ء میں قائم ہوا اور منہاج
القرآن کی ذاتی ملکیت ہے۔
ہالینڈ میں قائم ان تینوں سنٹرز میں موبائل لائبریریز، یوتھ لیگ کے دفاتر اور مساجد
قائم ہیں۔ یہاں ہفتہ وار تربیتی نشستوں کے علاوہ قائد تحریک کے ویڈیو لیکچرز دکھانے
کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن(MWF) کا کام بھی
بڑا فعال اور قوی ہے۔
جولائی 1991ء میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہالینڈ کا پہلا
دورہ کیا۔ آپ کے اس دورہ سے ہالینڈ میں مشن مصطفوی کو وسیع پیمانے پر ترقی ملی۔
جولائی 1996ء یورپ کے دورہ کے دوران آپ نے ہالینڈ کا دوسرا دورہ کیا اور ہالینڈ
کے شہر ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ میں خصوصی خطابات کئے۔
ہالینڈ کے ذکر کے ساتھ سفیر عالم حافظ نذیر احمد صاحب کا تذکرہ ضرور ی ہوگا۔ جنہیں
حال ہی میں جاپان، جنوبی کوریا اور ھانگ کانگ کے علاوہ قائد محترم کی سنگت میں ترکی
اور شام کے روحانی سفر میں بھی شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس دورہ کے دوران انہیں سفیرعالم
کا خطا ب دیا گیا۔ ہالینڈ روٹرڈیم میں منہاج القرآن کے کام کا آغاز ان کی ذاتی دلچسپی
اور کاوشوں کا مرہون منت ہے۔ ان کے علاوہ حبیب الرحمان، حافظ ناصر قیوم بھی خدمات انجام
دے چکے ہیں۔ علامہ احمد رضا اور قاری زبیر بھی وہاں خدمات دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی
اٹلی کا شمار بھی یورپ کے ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم ممالک میں ہوتا ہے۔
مذاہب عالم کے حوالے سے بھی اس ملک کو تاریخی حیثیت حاصل ہے کیونکہ آج دنیا کے سب بڑے
مذہب عیسائیت کا مرکز ”ویٹی کن “ سٹی بھی یہاں واقع ہے۔ اٹلی میں منہاج القرآن کی دعوتی
و تبلیغی کام کا باقاعدہ آغاز نومبر 1996ء میں ہوا۔ تاہم اس سے قبل بھی یہاں 1995ء
میں غیررسمی دعوتی و تنظیمی کام کا آغاز ہو چکا تھا۔
میلان میں قائم منہاج القرآن اسلامک سنٹر MQI کی ذاتی ملکیت ہے۔ آج اٹلی میں منہاج
القرآن کی صوبائی تنظیمات بھی قائم ہو چکی ہیں، جبکہ 5 شہروں میں اسلامک سنٹرز کا قیام
بھی عمل میں آچکا ہے۔
اٹلی کے شہر ریجومیلیا میں کا کام آغاز 1997ء میں عمل میں لایا گیا۔ دسمبر2003ء
میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیرنو کی گئی اور ریجومیلیا، کار پی میں 23 جولائی
2005ء کو سنٹر کی بنیاد رکھی گئی۔
اریزو میں گذشتہ سال اگست 2004ء میں قائم ہونے والا اسلامک سنٹر بھی منہاج القرآن
کی ذاتی ملکیت ہے۔ اٹلی میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد منہاج القرآن سے وابستہ ہے۔
قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1997ء میں اٹلی کا پہلا
دورہ کیا۔ اور اس موقع پر میلان میں دعوتی و تنظیمی کام کا آغاز کیا گیا۔ قائد تحریک
اب تک اٹلی کے 5 دورے کر چکے ہیں، جن میں اگست 1997ء، جولائی 2000ء، اگست 2001ء، اگست
2003ء اور اگست 2004ء شامل ہیں۔ اس ملک میں ان اسلامک سنٹرز کی بدولت اسلام کی تعلیمات
بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں، بالخصوص قائد تحریک کی ذاتی دلچسپی سے یہاں مقیم مسلمانوں
میں منہاج القرآن اسلامک سنٹرز کو بے حد مقبولیت حاصل ہے۔
جولائی 2000ء میں قائد محترم نے اٹلی کا دوسرا دورہ کیا۔ آپ کا فقیدالمثال استقبال
کیا گیا۔ اس دورہ کے دوران آپ نے میلان میں عظیم الشان کانفرنس میں ”لفظ کن“ پر خطاب
کیا۔ بعد ازاں بریشیا اور ریجومیلیا میں متعدد پروگرامز میں خصوصی شرکت کی۔
2004ء میں دورہ یورپ کے دوران اٹلی میں ایک خصوصی روحانی و تربیتی کیمپ بھی منعقد
ہوا۔ اس کیمپ کا اہتمام نئے سنٹر بریشیا میں کیا گیا۔ اس کیمپ میں یورپ کے جملہ وابستگان
نے شرکت کی۔ آپ نے اس کیمپ میں خصوصی روحانی و تربیتی خطابات فرمائے اور آخری روز ٹیلی
ویژن اور ریڈیو کو انٹرویو دیئے۔
ان سنٹرز میں قاری محمد زبیر (منہاجین)، رانا محمد ادریس (منہاجین)، علامہ محمد
رمضان قادری (منہاجین)، علامہ محمد اشفاق عالم وادری (منہاجین)، محمد نعیم طارق (منہاجین)
اور حافظ محمد عابد کاشمیری (منہاجین) مختلف اوقات میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی
جرمنی یورپ کا اہم ترین ملک ہونے کی حیثیت رکھتا ہے۔ جرمنی کا شمار آج دنیا کے مضبوط
معاشی ممالک میں ہوتا ہے دیگر کمیونٹیز کی طرح پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جرمنی میں
مقیم ہے۔ یہاں منہاج القرآن کے کام کا باقاعدہ آغاز 1997ء میں ہوا جب برلن میں منہاج
اسلامک سنٹر قائم کیا گیا۔ تاہم غیر رسمی طور پر1993ء میں ہی کام کا آغاز ہوچکا تھا۔
فرینکفرٹ جرمنی کا اہم شہر ہے بڑے تجارتی شہر ہونے کے ناطے یہاں بھی مسلمانوں کی
ایک کثیر تعداد موجود ہے یہاں منہاج القران کا باقاعدہ قیام 1998ء میں عمل میں لایا
گیا۔
جرمنی میں تیسرا اسلامک سنٹر ھاگن (انیپتال) میں واقع ہے جو پہلے کرائے کی بلڈنگ
میں تھا بعد ازاں 4 لاکھ 50 ہزار جرمن مارک کی بھاری ما لیت سے 2001ء میں خریدا گیا
اور آج یہ بلڈنگ منہاج القرآن کی ذاتی ملکیت ہے۔ ان تینوں اسلامک سنٹرز سے پاکستانیوں
اور مسلمانوں کی کثیر تعداد منسلک ہے۔
قائد تحریک 6 مرتبہ جرمنی کا دورہ کر چکے ہیں۔ جولائی 1991ء کو آپ نے یورپ کے دورہ
کے دوران جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عظیم الشاں منہاج القرآن کانفرنس کے موقع پر خطاب
کیا۔
ستمبر 1994ء کو آپ سالانہ دورہ یورپ کے دوران جرمن گئے۔ اس 3 روزہ دورہ میں آپ نے
فرینکفرٹ میں ”میلاد کانفرنس“ سے خطا ب کیا اور دیگر پروگرامز میں خطابات کیساتھ متعدد
لیکچرز بھی دئیے۔
جون 1996ء میں آپ نے جرمنی کا تیسرا دورہ کیا اور متعدد خصوصی پروگرامز میں شرکت
کی۔
2000ء میں آپ نے سالانہ دورہ یورپ کا آغاز جرمنی سے کیا جرمنی کے اس پانچویں دورے
میں آپ نے مختلف کانفرنسز اور پروگراموں کے علاوہ ترکی ہال میں منعقد پروگرام میں مسلمان
علماء سے ملاقات اور برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں میثاق مدینہ پر تاریخی خطاب فرمایا۔
بعدازاں دیگر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور صحافیوں نے بھی آپ سے ملاقات
کی۔
حافظ احمد اعوان اور قاری خلیل احمد یہاں مشن کے فروغ کےلئے فرینکفرٹ اور برلن سنٹرز
پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ھانگ کانگ
ھانگ کانگ تہذیبی لحاظ سے ایک تاریخی شہر ہے۔ جاپان کے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے
اس ملک کی تجارتی حیثیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہانگ کانگ میں منہاج القرآن کا باقاعدہ
آغاز 2 مئی 1996ء کو ہوا جبکہ شیخ الاسلام 1994ء میں ہانگ کانگ کا پہلا دورہ کرچکے
تھے۔ ہانگ کا نگ کے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کا کردار
مثالی رہا ہے۔ فلاحی منصوبہ جات، بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر مذہبی و قومی پروگرام
کا باقاعدہ انعقاد منہاج القرآن ہانگ کانگ کی روایات میں شامل ہے۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دسمبر 1994ء میں ملائیشیا، سنگا پور،
اور ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں 2000ء میں آپ ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ
بھی گئے۔
اس اسلامک سنٹر پر منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ رمضان قادری بھی خدمات سر انجام
دے چکے ہیں جبکہ حافظ غلام فرید، جاویدشہاب، اور حافظ نسیم نقشبندی اس وقت ہانگ کانگ
میں خدمات پر مامور ہیں۔ موخرالذکر حافظ نسیم نقشبندی کے جانے کے بعد تحریک کی دعوتی،
تعلیمی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان
مذاہب عالم میں یونان کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے یہاں عیسائیت کی تاریخ قدیم
ہے۔ علمی اعتبار سے یہاں فلسفی، مفکر، افلاطون، سقراط وغیرہ نے جنم لیا۔ یونان میں
مسلمانوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ یہاں منہاج القرآن کا باقاعدہ آغاز
1997ء میں ایتھنز شہر میں رکھا گیا۔ تاہم یہاں بھی غیر رسمی طور پر کام کا آغاز پہلے
سے ہو چکا تھا۔ آج یونان میں منہاج القرآن کی 4 اسلامک سنٹرز اور 6 لائبریریاں قائم
ہو چکی ہیں۔ قائد محترم یہاں کی مقامی آبادی مسلمانوں اور پاکستانیوں کی دعوت پر یونان
کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ اسلامک سنٹرز میں باقاعدہ طور پر تعلیم و تربیت دروس تدریس
کے ساتھ کمیونٹی مسائل کو بھی حل کیا جاتا ہے۔ یہاں پر مذہبی تہوار، عید میلاد النبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین اور دیگر مذہبی اور قومی تہوار پاکستان ایمبیسی منہاج
القرآن کے تعاون سے منعقد کرتی ہے۔
جولائی 2000ء کے سالانہ دورہ یورپ کے دوران تیسرے مرحلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر
القادری یونان کے پہلے تنظیمی و دعوتی دورے پرتشریف لائے۔ آپ کا فقیدالمثال استقبال
کیا گیا۔ اس دورہ کے دوران آپ نے تاریخی مقام اکروپی میں ایک سپورٹس گراونڈ میں نماز
جمعہ کا خطبہ بھی دیا جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ یونان کی تاریخ
کا سب سے بڑا غیر ملکی اجتماع تھا۔ علاوہ ازیں پاکستانی تاجروں سے ملاقات اور منہاج
القرآن یونان کے زیراہتمام ”میلاد وسیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس “ میں
شرکت بھی اس دورہ کی مصروفیات میں سے اہم ہیں۔
حافظ شفیق اور علامہ انوارالمصطفیٰ ہمدمی کے علاوہ دیگر سکالرز مشن کے فروغ کےلئے
خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس
فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے جس کو اقوام متحدہ میں ویٹو پاور کا حق حاصل ہے۔
مسلمانوں کی کثیر تعداد فرانس میں مقیم ہے۔ فرانس میں منہاج القرآن کے تین اسلامک سنٹرز
خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ فرانس میں منہاج القرآن کے کام کا غیر رسمی آغاز 1991ء میں
ہوا۔
1994ء میں قائد تحریک پہلی بار فرانس آئے تاہم یہاں باقاعدہ کام کا آغاز 1998ء میں
ہوا۔ فرانس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1994ء میں ہونیوالی ”کانگرس ہال کی کانفرنس“ کے
علاوہ یورپ کی تاریخ کا (2005ء تک کا روحانی کیمپ پیرس سے ترکی اور شام کےلئے فرانس
ہی سے آرگنائز کیا گیا۔
MIF فنڈ کولیکشن میں فرانس ساری دنیا میں پہلے نمبر پر رہا۔ فرانس میں منہاج القرآن
کی5 لوکل تنظیمات ہیں جن میں منہاج القرآن کے علاوہ PAT، MYL، ویمن لیگ اور سسٹرز لیگ
بھی شامل ہیں۔ گذشتہ کئی سالوں سے یورپ میں منہاج القرآن کی قیادت فرانس کے پاس ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی نمائندگی بھی فرانس کے حصہ میں ہے۔ یہاں MQI
کے زیراہتمام کمیونٹی کی دینی تعلیم، سکولز ایجوکیشن، رفاہی کام اور فلاحی منصوبہ جات
کےلئے MQI پیرس ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا۔
اس سرزمین پر قائد تحریک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 12 مرتبہ تشریف
لا چکے ہیں۔ ان دورہ جات کے دوران تاریخی کانفرنسز کا انعقاد بھی منہاج القرآن کی روایات
میں ہے۔ ستمبر 1994ء کو آپ فرانس کے پہلے دورہ پر تشریف لائے آپ کی تین کتابوں کا فرنچ
زبان میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے جن کی تقریب رونمائی میں آپ نے خود شرکت کی۔ اس دورہ
میں دنیا اسلام کے عظیم سکالر ڈاکٹر حمید اللہ نے بھی آپ سے ملاقات کی۔
اگست97ء، جولائی 2000ء اور 2001ء میں بھی جملہ وفد کیساتھ آپ نے فرانس کا تنظیمی
دورہ فرمایا۔
جون 2002 کو بھی آپ پیرس تشریف لے گئے جملہ تنظیمات کی طرف سے استقبالیہ میں شرکت
کی۔ اسی روز فرانس میں محفل سماع منعقد کی گئی جسمیں پورے یورپ سے لوگوں نے شرکت کی۔
اس محفل میں الشیخ ابو النعیم السودانی بھی موجود تھے۔ بعدازاں MQI اور PAT ورکر کنونشن
میں خطاب، انٹرنیشنل امن کانفرنس میں قیام امن میں پاکستان کا کردار پر خطاب کیا۔ بعد
ازاں منہاج القرآن فرانس کی طرف سے 111 ڈشز پیش کی گئیں، یہ منفرد کھانا تنظیمی احباب
کے ساتھ مل کر کھایا۔ اس دورہ کے دوران شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر صدارت کی، فرانس
تنظیم کو اپنی سندھی ٹوپی بھی تحفہ میں دی۔
2003ء میں بھی آپ نے منہاج القرآن فرانس کا دورہ کیا۔ آپ نے یہاں مجلس شوریٰ کے
اجلاس کی صدارت بھی کی اور عظیم الشان روحانی اجتماع سے خطاب بھی کیا اور جملہ تنظیمات
سے ملاقات بھی کی۔
اس سال (2005ء) بھی آپ نے منہاج القرآن فرانس کا بھی دورہ کیا ہے اور مختلف پروگراموں
میں شرکت کی ہے اور حالیہ دورہ فرانس کے دوران سپیشل طیارہ میں روحانی کیمپ بھی منعقد
ہوا جس کو فرانس تنظیم نے آرگنائز کیا تھا۔ اس روحانی ٹور میں اڑھائی سو افراد نے شرکت
کی۔
1996ء سے لیکر تاحال ایک ہی فاضل منہاج یونیورسٹی محترم علامہ حافظ اقبال اعظم صاحب
یہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ مختلف موقعوں پر دیگر سکالرز اور عالم دین بھی
منہاج القرآن فرانس کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے
سکینڈے نیوین ممالک میں شامل ناروے ایسا ملک ہے یہاں سرد ترین موسم کے باوجود تارکین
وطن کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ ناورے میں منہاج القرآن کا باقاعدہ آغاز 1998ء میں ہوا
جب 2 کروڑ نارویجن کراون سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی خوبصورت بلڈنگ خریدی گئی۔
ڈبل سٹوری بلڈنگ میں قائم MQI اسلامک سنٹریہاں بہت مقبول ہے۔ ناروے میں مسلمانوں اور
پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے مذہبی رجحانات اور ذوق کے پیش نظر یہاں کمیونٹی سنٹرز میں
ہر وقت چہل پہل اور وزٹرز کا ہجوم رہتا ہے۔
قائد محترم نے ناروے کے 6 دورہ جات کئے ہیں جس کے نتیجے میں سے یہاں کے لوگوں میں
اسلام اور اسلامی تعلیمات کا روشن پہلو اجاگر ہوا۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد
طاہرالقادری نے 1984ء جولائی میں ناورے کا پہلا باقاعدہ دعوتی وتنظیمی دورہ کیا۔ ناروے
کے اس پہلے دورے میں 24 جولائی یادگار دن تھا جب اوسلو میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس
میں عیسائیوں کی کثیر تعداد نے قائد محترم کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
جولائی 1991ء میں دورہ یورپ کے دوران آپ نے ناروے کا دوسرا دورہ کیا۔ جون 1992ء
کوسالانہ دورہ یورپ پر روانہ ہوئے اور ناروے سے دورہ یورپ کا آغاز کیا۔ جولائی 1997ء
کو ناروے کے چوتھے تنظیمی ودعوتی دورے پر روانہ ہوئے اس موقع پر یہاں دعوتی وتنظیمی
اور سماجی پروگرامز میں شرکت کی۔ اگست 1999ء کو آپ نے سالانہ دورہ یورپ کے دوران ناروے
کا پانچواں دورہ کیا۔ یہاں 15 اگست1999ء کو منہاج القرآن کی ممبر شپ کا کام مکمل ہوا
اور ناروے کی تنظیم سازی کی اور اوسلو میں”عالمی امن کا نفرنس“ سے اسلام اور تصور جہاد
کے موضوع پر خطاب کیا۔
اگست 2000ء کو دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں MQI یورپین لیڈروں کے ہمراہ ناروے تشریف
لائے۔ اس دورہ کے دوران نئے کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کیا اور شب بیداری میں خطاب فرمایا۔
بعد ازاں اکیسویں صدی اور تکمیل پاکستان پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی
اور اگلے روز اوسلو عوام کی طرف سے ظہرانے میں شرکت کی جس میں اعلیٰ شخصیات بھی شامل
تھیں۔
2001ء میں بھی آپ نے ناروے کا سالانہ تربیتی وتنظیمی دورہ کیا۔ 2002ء میں آپ دورہ
یورپ کے دوران ناروے بھی تشریف لے گئے جہا ں اجتماعات سے خطاب بھی کئے۔ 2003ء میں بھی
دورہ ناروے کیا۔ 2004ء میں بھی ناروے کے دورہ کے دوران ”جامع مسجد المصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم“ کا افتتاح کیا۔
ناروے میں منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ عابد کاشمیری، علامہ حسن میر قادری، علامہ
نور احمد نور اور نعمت شاہ بخاری کے علاوہ دیگر سکالرز بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنھوں نے ایشیاء میں بڑی تیزی سے ترقی
کی ہے۔ ملی جلی شباہت کے لوگ دنیا بھر میں ایک پرامن ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم
تارکین وطن کی ایک کثیر تعداد ساؤتھ کوریا میں آباد ہے۔ اس لحاظ سے یہاں منہاج القرآن
اسلامک سنٹر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ 2000ء میں یہاں اسلامک سنٹر SUWAN میں قائم کیا
گیا یہ ساؤتھ کوریا کا مرکزی اسلامک سنٹر ہے اس کے علاوہ ANSAN, SHIWA اور BUCHON میں
بھی کمیونٹی سنٹر قائم ہیں۔ تینوں سنٹرز میں پبلک لائبریریاں اور پانچ وقت باجماعت
نماز اداکرنے کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ قومی وملی پروگرامز، اسلامی پروگرامز
بھی باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں۔
2003ء میں پہلی بار شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ساؤتھ کوریا
کے وابستگان کی شدید خواہش اور مشن کے کام کو دیکھتے ہوئے یہاں کا دورہ کیا۔ شیخ الاسلام
کی آمد سے قبل ہی یہاں تینوں سنٹرز قائم ہو چکے تھے۔ شیخ الاسلام کے دورہ سے کوریا
میں مشن مصطفوی کو بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔
حافظ نذیر احمد خاں صاحب بھی یہاں مشن کے فروغ کےلئے دورہ جات کر چکے ہیں سید غلام
مصطفیٰ مشہدی (منہاجین) تاحال کوریا میں مشن کے فروغ کےلئے اپنی خدمات سر انجام دے
رہے ہیں۔ جس سے مشن کے کام میں بہت وسعت آئی ہے اور کام دن بدن ترقی کر رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین
سپین کا جب بھی ذکر آئے گا تو کوئی بھی مؤرخ اس کی ثقافتی وتہذیبی پس منظر کو نظر
انداز کئے بغیر اپنی تاریخ مرتب نہیں کریگا۔ ایک اندازے کے مطابق سپین میں چھ ہزار
سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ سپین میں منہاج القران کے تین اسلامک سنٹرز قائم کئے گئے
ہیں۔ سپین میں بارسلونا سے منہاج القرآن کا آغاز ہوا اور 2001ء میں اسلامک سنٹرکی بنیاد
رکھی گئی جسکا افتتاح 2002ء میں ہوا۔ 200 مربع فٹ پر پھیلے اس اسلامک سنٹر میں MQI
کی بڑی مسجد جسمیں 400 سو سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں جبکہ عیدین،
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت دیگر مذہبی پروگراموں کےلئے گراؤنڈ میں اجتماع
منعقد ہوتا ہے۔ بارسلونا میں MQI کے دو اسلامک سنٹرز موجود ہیں جن میں ایک بارسلونا
اور دوسرا بارسلونا نیو شامل ہے جبکہ تیسرا سنٹر لگرونیا میں واقع ہے۔
ماہ جولائی 1996ء میں آپ سپین کے دورہ پر تشریف لے گئے۔ اسپین کے دورہ کے دوران
آپ نے وہاں موجود تاریخی مسجد قرطبہ مسجد اندلس، جامعہ اسلامیہ اندلس، غرناطہ اور دیگر
تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی۔
جولائی2000ء کو آپ دورہ یورپ کے دوران سپین بھی گئے اس دورہ میں آپ نے اہم معاملات
اور دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ سپین میں حافظ نذیر احمد خاں اور علامہ صفدر
مجید صاحب کے علاوہ دیگر سکالرز بھی وزٹ کر چکے ہیں جس سے مشن کا کام ترقی کی شاہراہ
پر گامزن ہے اور جملہ امور بھی بخوبی سرانجام پا رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ
(USA) کو دنیا کا تقریباََ ہر باشعور شہری جانتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مستقل اراکین
میں شامل اس ملک کو ویٹو پاور کا اختیار بھی حاصل ہے۔ مسلمان بھی امریکہ میں ایک بہت
بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں منہاج القرآن کا قیام 1998ء میں عمل میں لایا گیا جب
نیوجرسی میں اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا اسلامک
سنٹر منہاج القرآن کی ملکیت ہے۔ نیوجرسی میں واقع یہ سنٹر امریکہ میں مسلمانوں کا ایک
منظم پلیٹ فارم ہے۔ یہاں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے مسلمانوں کی کثیر تعداد وابستہ
ہے یہاں نیوجرسی جیسے بڑے اور اہم شہر میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر، جامع مسجد اور
لائبریری قائم ہے۔ امریکہ میں عالمی حالات کے تناظر کے باوجود اسلام اور مسلمانوں کی
پرامن سرگرمیاں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جاری و ساری ہیں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1983ء میں امریکہ کا پہلا دورہ کیا۔
دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے انہوں نے امریکہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی
کمیونٹی اور مسلمان لوگوں کے علاوہ وہاں مقیم کمیونٹی کیساتھ ڈائیلاگ کیا اور انہیں
اسلام کی حقانیت پر لیکچر دئیے۔ ان کے اس پہلے دورہ سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو
منہاج القرآن کا تعارف ہوا۔
1986ء اپریل میں قائد محترم نے امریکہ کا دوسرا تنظیمی دور کیا۔ وہاں آپ نے نیو
یارک، واشنگٹن، لاس اینجلس اور بالٹی مور اور لالرل میں خطابات کئے اس دورہ میں پر
ہجوم اجتماعات دیکھنے کو ملے۔
ستمبر 1987ء کو امریکہ کے تیسرے دورہ پر روانہ ہوئے۔ 2 ہفتوں کے اس دورے کے دوران
10 ستمبر کو”یونیورسٹی آف ہیری لینڈ“ امریکہ میں آپکو لیکچر دینے کی دعوت دی گئی آپ
نے یہاں ”Islam and Modern Science“ کے موضوع پر تاریخی خطاب کیا۔
جنوری 1990ء علاج کروانے کی غرض سے امریکہ تشریف لائے اس موقع پر جنرل ویلپمنٹ کارپوریشن
کی دعوت پر میامی میں خطاب کیا۔ اس دوران 28 جنوری کو واشنگٹن میں پاکستان ٹی وی چینل
نے آپ کا انٹر ویو بھی کیا۔ دعوتی لحاظ سے امریکہ کا یہ چوتھا دورہ تھا۔ 12 اپریل1995ء
کو امریکہ کے دعوتی و تنظیمی دورے پر تشریف لے گئے۔ اس دورہ کے دوران آپ نے کیلی فورنیا
میں یونیورسٹی آف ساؤتھرن کے شرکاء کو ”تخلیق کائنات اور مطالعہ قرآن“ کے موضوع پر
لیکچر دیا۔ جسمیں امریکہ کے ممتاز دانشور، سائنسدان اور مفکرین بھی موجود تھے۔ اس تاریخی
لیکچر کے بعد وہ تمام امریکی ناقدین، دانشور، اور مفکرین خود آ کر شیخ الاسلام کو ملے
اور اسلام کی حقانیت اور قرآن کی آفادیت کا اقرار کیا دوسری طرف اسلام کے بارے میں
پائے جانیوالے شکوک وشبہات کا ازالہ بھی کیا۔
بعد ازاں آپ نے ہاتھرون (HawThrune) سٹی کیلیفورنیا میں آپ نے ”اسلامی احکام اور
انکی سائنسی وجوہات“ جبکہ کیلیفورنیا میں ”غیر مسلم معاشرے میں والدین کی ذمہ داریاں“
کے موضوع پر خطابات کئے جس سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو اسلامی اصولوں کو سمجھنے
میں مدد ملی۔ مسلمان کمیونٹی نے (Family Unit) کے موضوع پر خطابات کو بہت پسند کیا۔
اس دورہ کے دوران آپ نے یونیورسٹی آف ورجینیا میں انگریز ی زبان میں ”ریاست میں اسلام
بطور دین“ اور حضرت عیسیٰ اور مریم کا مقام“ کے موضوع پر خطاب کیا جسے امریکی عیسائی
کمیونٹی نے بے حد پسند کیا۔
22 فروری1997ء امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ امریکہ میں یہ آپ کی ساتویں آمد تھی
یہاں نیو جرسی، لاس اینجلس اور نیو یارک میں ہونے والے اجتماعات اور مختلف تقاریب میں
شرکت کی۔
فروری 1999ء کو آپ امریکہ روانہ ہوئے۔ آپ نے نیو یارک میں واقع منہاج اسلامک سنٹر
کا دورہ کیا۔ 10 فروری کو جامع مسجد میں اسلام اور اخلاقیات کے موضوع پر خطاب کیا۔
12 فروری کو جامع مسجد مکی نیو یارک میں آپ کے خطاب کا موضوع ”اسلام کی حقانیت اور
امت مسلمہ کا کردار“ تھا۔ 13 فروری 1999ء کو آپ نے جرسی کے اسلامک سنٹر اور دارالاصلاح
میں ”تصور سیاست“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ 14 فرور ی کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر نیوجرسی
کا افتتاح کیا، اس سنٹر کی لاگت ستر لاکھ امریکی ڈالر تھی جو رفقاء منہاج القرآن کے
عطیات سے جمع ہوئے۔
جولائی 1999ء کو برطانیہ اور کینیڈا کے کامیاب دورے کے بعد امریکہ میں اقوام متحدہ
کے صدر دفتر کے سامنے کشمیر ریلی کی قیادت کی اور اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر اقوام
متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو یادداشت بھی پیش کی۔ دورہ امریکہ کے دوران آپ نے جنوبی ایشیاء
سے متعلق سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ، امریکہ سینٹ اور ایوان نمائندگان کے اراکین سے
بھی ملاقاتیں کیں۔
امریکہ میں قاری غلام رسول، علامہ اکرام صدیق اور قاری صادق طاہر خدمات سرانجام
دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن
سویڈن یورپ کا ایک چھوٹا سا جزیرہ نما ملک ہے۔ یہاں مقامی آبادی بھی بہت تھوڑی ہے
لیکن خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے مالامال اس ملک میں بھی منہاج القرآن کا اسلامک سنٹر
قائم ہے۔ یہاں پاکستانیوں اور مسلمانوں کی تعداد بالکل کم ہے۔ سٹاک ہوم سے سب سے پہلے
منہاج القرآن کے کام کا آغاز ہوا تاہم یہاں منہاج القرآن اسلامک کمیونٹی سنٹر کاروباری
سرگرمیوں کے باوجود سویڈن میں مسلم کمیونٹی اور پاکستانیوں کو بالخصوص اکٹھا کئے ہوئے
ہیں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 2 مرتبہ سویڈن کا دورہ کر چکے ہیں۔
جولائی 1991ء کو(سکینڈے نیویا) میں ”منہاج القرآن کانفرنس“ منعقد ہ ہوئی جسمیں آپ
کا اسلام اور سائنس کے موضوع پر خصوصی خطاب ہوا جبکہ اسی دور ہ میں کشتی پر سفر کے
دوران سویڈش (سویڈن) نوجوان نے آپ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔
جون 1992ء آپ نے سویڈن کا دوسرا دورہ کیا۔ سویڈن کے تین روزہ دورہ میں یہاں مختلف
موضوعات پر خطابات بھی کئے۔
علامہ نذیر احمد خاں اس ملک میں دین مبین کی اشاعت کےلئے اپنی خدمات دیتے رہتے ہیں
اور حافظ مر تضیٰ بھی اس سنٹر پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بیلجئیم
بیلجیم یورپی یونین کے اُن ممالک کا حصہ ہے جنھوں نے خطے میں چند سال قبل یورو کرنسی
متعارف کروائی۔ برسلز بیلجئیم کا ایک اہم ترین تجارتی شہر ہے جس وجہ سے مسلمانوں کی
تعداد بھی حصول روزگار کےلئے اس ملک کا رخ کرتی ہے۔ برسلز میں تحریک کا کام پہلے سے
باقاعدہ شروع ہو چکا تھا لیکن یہاں 2003ء کے دورہ بیلجیئم کے موقع پر قائد تحریک نے
سنٹر کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔ ساڑھے تین لاکھ یورو کا یہ سنٹر MQI کی ذاتی ملکیت
ہے۔ یہاں مقامی مسلمان بچوں کی تعلیم وتربیت کا اعلیٰ اور خوبصورت اہتمام موجود ہے۔
ایک وسیع مسجد بھی منہاج اسلامک سنٹر کا حصہ ہے۔ منہاج القرآن یہاں ایک پر امن تنظیم
کے طور پر نہایت ہی مقبول ہے۔
جولائی 1991ء کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یورپ کے دورہ کے
دوران بیلجیئم کا کامیاب دعوتی وتنظیمی دورہ کیا۔ بیلجئیم میں یہ آپ کی پہلی آمد تھی۔
دوسرے تنظیمی و دعوتی دورہ پر اگست1997ء کو بیلجئیم تشریف لائے۔ 2001ء میں بھی آپ بیلجئم
کے دورے پر تشریف لے گئے۔
دین حق کے فروغ اور منہاج القرآن کے عالمی پیغام کو پھیلانے کےلئے کئی سکالرز منہاج
القرآن بیلجیم کا دورہ کرچکے ہیں جن میں سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان صاحب قا بل
ذکر ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کا ایک اہم ملک ہے یہاں منہاج القرآن کا کام 1993ء میں
شروع ہوا جب شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پہلا دعوتی و تنظیمی دورہ
کیا۔ جنوبی افریقہ کے مشہور شہروں ڈربن اور جوہانسبرگ میں مشن کا کام کامیابی سے جاری
ہے۔ شیخ الاسلام نے اپریل 1993ء کو جنوبی افریقہ کا پہلا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران
ڈربن میں 6 اپریل کو ایک تلخ واقعہ پیش آیا جب ڈربن یونیورسٹی میں دوران لیکچر شیخ
الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ لیکن اللہ کی شان
کرنا ایسا ہوا کہ فائرنگ کرنیوالوں میں سے ہی چند افراد خود آگے بڑھے اور ڈھال بن گئے
اور اللہ نے آپ کو بالکل محفوظ رکھا۔ اس پروگرام میں لیکچرز سننے کےلئے عالم اسلام
کی معروف شخصیت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر الشیخ احمد دیدات (مرحوم) بھی موجود
تھے۔
جون 1994ء میں آپ جنوبی افریقہ کے دوسرے دورے پر روانہ ہوئے۔ جوہانسبرگ آمد کے موقع
پر یہاں MQI اور اہلسنت والجماعت (جنوبی افریقہ) کے زیر اہتمام آپ کے اعزاز میں یادگار
تقریب منعقد ہوئی جسمیں وزیر اعظم ساؤتھ افریقہ کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اس موقع
پر قائد تحریک اور وزیر اعظم ساؤتھ افریقہ کے مابین افریقی پرچم اور PAT کے پرچم کا
تبادلہ ہوا۔ افریقی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اس دورہ کو بھرپور کوریج دی اور
یوں اس دورہ میں منہاج القرآن کا پیغام سارے ساؤتھ افریقہ میں پہنچ گیا۔ بعد ازاں آپ
نے کیپ ٹاون میں ”قانون اسلامی اور خود ساختہ مغربی قانون“ کے موضوع پر انگریزی میں
خطاب کیا۔
جون 1994ء کو عالم اسلام کے نامور اور مبلغ الشیخ احمد دیدات (مرحوم) کی دعوت پر
آپ نے ان کے سنٹرز کا دورہ کیا اور ملاقات کی۔ جنوبی افریقہ میں محترم حسن میر قادری،
قاری غلام رسول اور قاری محمد رفیق نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔
منہاج القرآن انٹر نیشل آسٹریلیا
کنگروز کے دیس آسٹریلیا کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔ آسٹریلوی
عوام خود کو امریکہ اور برطانیہ کے مدمقابل سمجھتے ہیں۔ سڈنی میں منہاج القرآن کا قیام
حال ہی میں عمل میں آیا ہے۔ یورپ کے چھٹیوں کے شیڈول کے مطابق یہاں ہفتہ، اتوار کو
مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا میں مسلمانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود
ہے منہاج القرآن آسٹریلیا میں اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے اور دین مبین کے فروغ
کےلئے دن رات مصروف عمل ہے۔
شیخ الاسلام نے 27 ستمبر 1993ء کوآسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سنگا پور کا دورہ کیا۔
یہ ان تینوں ممالک کا پہلا دورہ تھا یہاں آپ نے دعوتی وتنظیمی پروگرام کی صدارت کی
اور خطابات کئے۔ بعد ازاں آپ نے سڈنی کے کنگ فہد ہال میں”ISLAM & CHRISTINITY“ کے موضوع
پر خطاب کیا یہ پروگرام یونیورسٹی آف وللنگانگ میں منعقد ہوا۔ اسکے بعد سڈنی سے میلبورن
روانہ ہو گئی۔ بعد ازاں 2000ء میں آپ نے ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ
کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا
جغرافیائی اعتبار سے کینیڈا دنیا کے آخری کنارے اور End of World پوائنٹ پر واقع
ہے۔ قدرتی طور پر سرد ترین ملک میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر دوشہروں ٹورنٹو اور وینکوور
میں واقع ہیں۔ ٹورنٹو کا سنٹر منہاج القرآن کی ذاتی ملکیت ہے۔ جو حال ہی میں 2005ء
میں خریدا گیا ہے۔ یہاں خوبصورت بلڈنگ میں بڑے بڑے ریسرچ ہال اور لائبریریز موجود ہیں۔
مذاہب عالم کے اعتبار سے کینیڈا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے بالخصوص نوجوان نسل
کینڈا میں تیزی سے اسلام کی طرف راغب ہے منہاج القرآن کا مرکز یہاں لوگوں میں امن اور
وین اسلام سے لگاؤ اور روداری کے درس کو عام کر رہا ہے۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروری 1997ء کو آپ نے کینیڈا کا
پہلا دورہ کیا۔
جون 1997ء میں کینیڈا کے دوسرے دورہ کے دوران وہاں مقیم پاکستانی اور ھندوستان سمیت
دوسرے ممالک کے مسلمانوں کو ”اتحاد بین المسلمین“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ بعد ازاں ”یہود
ونصاریٰ کیساتھ بین المذاہب مذاکرات“ کے موضوع پراجتماع سے خطاب کیا۔ اس سے قبل ٹورنٹو
کے چرچ میں اسلام کی حقانیت کے بارے میں بھی خطاب کیا۔
فروری 1999ء کو آپ دعوتی وتنظیمی دورہ کےلئے کینیڈا تشریف لے گئے۔ اس دورہ کے دوران
ٹورنٹو کے مشہور ہال ”Holly Wod Princes“ میں ”عالمی سیاست اور عصر حاضر کے تقاضے“
کے موضوع پر خطاب کیا۔
اگست 2001ء آپ کینیڈا کے چوتھے دورے پر تشریف لے گئے۔ اسی روز مقامی عہدیداروں سے
ملاقات کی اور PAT کے زیر اہتمام منعقد ہ پروگرام میں خصوصی طور پرشرکت کی۔ اس دورہ
کے دوران آپ نے کینیڈین مسلمانوں اور تنظیمات سے ملاقات کی۔ بعد ازاں وینکوور کی نئی
تنظیم کا افتتاح کیا۔
2005ء میں آپ نے قرآن مجید کا ترجمہ ”عرفان القرآن“ حالیہ دورہ کینیڈا کے دوران
مکمل کیا۔ یہ ترجمہ ایک عظیم شاہکار ہے آپ نے اس دورہ میں درس حدیث اور درس قرآن کا
سلسلہ بھی جاری رکھا اس دورے کے دوران نیا سنٹر بھی خریدا گیا اور ایک تین روزہ تربیتی
کیمپ میں بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی او ر خصوصی خطابات کئے۔
علامہ صادق قریشی صاحب نے یہاں منہاج القرآن کے فروغ میں بہت انتھک محنت کی ہے اور
ان کی کاوشوں کی بدولت آج کینیڈا میں مشن کا کام بہت عروج پر پہنچ گیا ہے۔ شیخ الاسلام
کی خصوصی توجہات کی بدولت کینیڈا میں مشن ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ حال ہی میں علامہ
حسن میر قادری نے کینیڈا میں مشن کے فروغ کےلئے خصوصی دورے کئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان
جاپان وہ ملک ہے جہاں بدھ مت اور اسکے پیروکار ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ جنوبی
ایشیائی ملک ہونے کے ناطے اسے اہم حیثیت حاصل ہے۔ قومی ترقی کے لحاظ سے جاپان کا شمار
دنیا کے مضبوط ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ جاپان میں منہاج القرآن کا کام بہت پہلے شروع
ہو گیا تھا۔
جاپان میں منہاج القرآن کے دو کمیونٹی سنٹرز ہیں جن میں ایک ٹوکیو اور دوسرا گماگین
میں ہے، ان سنٹرز پر مشن کا کام کامیابی سے جاری و ساری ہے۔ شیخ الاسلام ماضی میں جاپان
کے متعدد دورہ جات کر چکے ہیں۔ 5 فروری 1993ء کو جاپان کے دورہ پر روانہ ہو گئے یہاں
قیام کے دوران آپ نے دعوتی مصروفیات میں شرکت کی۔
اکتوبر 1994ء کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جاپان کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ اس دورہ میں
آپ نے بدھ مت کے پیروکاروں سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ بعد
ازاں ٹوکیو کے مشہور ہال ”ہکی فنف Hiki Funf“میں آپ نے خشیت الہیٰ کے موضوع پر خطاب
کیا بعد ازاں گنی کے ”شگیرا ہال“میں بھی آپ کا خطاب ہوا۔ گنی کے شہر کو منی پاکستان
بھی کہا جاتا ہے کیونکہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد یہاں آباد ہے لہذا وہاں پر مقیم پاکستانیوں
نے آپ کو بھرپور عقیدت سے نوازا۔ یہاں سٹی سیکائی کے رفقاء و اراکین نے منہاج القرآن
کے تعاون سے 82 ملین جاپانی ین کی کثیر رقم سے مسجد کی تعمیر کےلئے جگہ خریدی گئی ہے۔
علامہ رمضان قادری ماضی میں مشنری امور کے فروغ کےلئے جاپان کا دورہ کر چکے ہیں
جبکہ علامہ حافظ نذیر احمد خان صاحب بھی حال ہی میں جاپان کے تنظیمی و دعوتی دورے پر
تھے جبکہ علامہ حافظ نعیم مصطفٰی جاپان میں مستقل طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ
انگلستان قدیم ترین ملک ہے۔ برصغیر میں انگریز مہاراجوں کے دور حکومت کے اعتبار
سے انگلستان کو برصغیر پاک وہند میں ہر خاص وعام جانتا ہے برطانیہ کی سلطنت آج انگلینڈ
اور UK کے نام سے جاتی ہے۔ UK میں پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ 7/7 کے
واقعات کے بعد کی صورت حال کے باوجود بھی یہاں MQI کا وجود ایک امن پسند، معتدل، روشن
خیالی کے طور پر ہے۔ 7/7 کے واقعہ کے بعد لندن پولیس کے چیف سرآئن بلئیر نے MQI لندن
آ کر منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں MQI کا کردار ایک مثالی نوعیت کا ہے۔
UK میں MQI کا آغاز تاریخی شہر لندن میں 1994ء سے ہوا اور آج یہاں منہاج القرآن
اسلامک سنٹر 9 مختلف شہروں میں قائم ہو چکے ہیں۔ ان میں لندن، برمنگھم، بریڈفورڈ، نیلسن
نیو، نیلسن، مانچسٹر، والسال، روچڈل، گلاسگو اور ڈنڈی شامل ہیں۔ برطانیہ میں اس وقت
منہاج القرآن کی 26 تنظیمات کام میں مصروف ہیں اور تمام تنظیمات کے زیراہتمام، میلاد
النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شب برات، یوتھ
کیمپ، تربیتی و روحانی کیمپ اور قومی وملی پروگرامز باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں۔
1۔ MQI لندن
یہ 16 مارچ 1994ء کا دن تھا جب تاریخی شہر لندن میں MQI اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد
رکھا گیا آج یہ سنٹر MQI کی ذاتی ملکیت ہے۔ یہ سنٹر 1995ء لندن کا ایک پرانا سینما
گھر تھا لیکن آج MQI کے زیر اہتمام دین و اسلام کی نشرواشاعت کا کام جاری و ساری ہے
اس سنٹر کو8 لاکھ پاؤنڈ میں خریدا گیا تھا۔
2۔ MQI نیلسن
21 مارچ 1995ء کو MQI کا کام نیلسن میں شروع ہوا جب یہاں 12 لا کھ پاؤنڈ سے ایک
3 سٹوری بلڈنگ خریدی گئی۔ اس خوبصورت بلڈنگ کی تزئین آرائش کے بعد یہاں خوبصورت بلڈنگ
قائم ہے۔ اس بلڈنگ میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے اعلیٰ مراکز اور MWF منہاج القرآن فاؤنڈیشن
کا مرکز قائم ہے یہاں بچوں کی تعلیم کےلئے منہاج ایجوکیشن سنٹر بنایا گیا ہے جسمیں
ماہر اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ یہاں کتب و کیسٹ کی لائبریری کے علاوہ خوبصورت مسجد
بھی واقع ہے جس میں 700 سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ UK میں MWF کاکا
م دنیا بھر سے منظم ہے یہاں نیلسن میں گراونڈ ہال میں MWF مرکزی دفتر ہے۔ MWF نیلسن
کے زیر اہتمام درج ذیل فلاحی کام سالانہ بنیادوں پر کئے جاتے ہیں۔
- زکوۃ مہم
- صدقات کی مد میں رقوم جمع کرنا
- اجتماعی قربانی مہم
دیگر منصوبہ جات ویلفئیر MWF
نیلسن میں MWF کے زیر اہتمام ہنگامی نوعیت کے منصوبہ جات پر کام ہوا ہے۔ 1999ء میں
صوبہ سندھ اور بلوچستان میں قحط زدگان کےلئے مہم چلائی گئی۔ اس سلسلہ میں منہاج ایجوکیشن
سنٹر نیلسن نے نان یونیفارم ڈے منایا جبکہ سپانسرز لیٹرز کے ذریعے ڈور ٹو ڈور جا کر
پاکستانی بھائیوں کےلئے فنڈز جمع کئے۔
سونامی متاثرین
2005ء میں جنوب مشرقی ایشیاء میں سونامی لہروں نے انڈونیشا سمیت دیگر 12 ممالک کو
جڑ سے اکھاڑ دیا۔ اس سانحہ میں 2لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔ اس موقع پر MWF نے
اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور سونامی متاثرین کے علاج معالجہ، خوراک، رہائش اور دوسرے
امور کو انجام دینے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا۔ MWF کے ممبران کی ٹیم انڈونیشیا کے
صوبے آچے گئی اور وہاں لوگوں میں عطیات تقسیم کئے MWF دنیا کی واحد NGO تھی جس نے وہاں
جاکر عطیات تقسیم کئے۔
میلاد و رمضان ریڈیو
MWF کے زیر اہتمام نیلسن میں کمیونٹی ریڈیو کا اہتمام بھی ہے جو 2002ء سے اپنی نشریات
کے ذریعے پیغام امن UK میں عام کر رہا ہے۔ FM 107 لنکا شائر سے جاری کیا جا تا ہے جس
کے سامعین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے اور اس کی نشریات 24 گھنٹے جاری رہتی ہیں۔
3۔ MQI نیلسن نیو
لندن میں MQI کاپہلا کمیونٹی سنٹر قائم ہوا لیکن برطانیہ میں سب سے بڑا کمیونٹی
سنٹر نیلسن میں ہے۔ یہاں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اکتوبر 2002ء میں ایک نائٹ کلب
ہال اور 2لاکھ پاؤنڈز میں خرید کر دوسرا MQI اسلامک سنٹر قائم کیا گیا۔ منہاج القرآن
کے تمام سنٹرز میں سے سب سے بڑی مسجد بھی اسی جگہ پر قائم ہے اس کے علاوہ کتب وکیسٹس
کی لائبریری بھی موجود ہے۔
4۔ MQI بریڈ فورڈ:
بریڈفورڈ میں منہاج القرآن کا قیام 1998ء میں ہوا۔ جب یہاں ایک ڈانسنگ کلب کو خرید
کر اسلامک سنٹر میں تبدیل کیا گیا اگر چہ اس سے قبل یہاں کا م کا آغاز ہو چکا تھا۔
اسلامک سنٹر میں دین اسلام کی نشرواشاعت کے ساتھ فلاحی و سماجی منصوبہ جات پر تیزی
سے کا م جاری ہے۔ ڈانسنگ کلب کو اسلامک سنٹر میں تبدیل کرنے پر مقامی آبادی اور مسلمانوں
میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس لئے بریڈفورڈ اسلامک سنٹر مسلمانوں کے علاوہ مقامی کمیونٹی
میں بھی بہت مقبول ہے۔
5۔ MQI برمنگھم
برمنگھم برطانیہ کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ یہاں 1999ء میں باقاعدہ طور پر منہاج
القرآن کے کام کا آغاز ہوا جب ایک فیکٹری کی بلڈنگ کو خرید کر اسلامک سنٹر میں تبدیل
کر دیا گیا۔ اس بلڈنگ کی مالیت 1 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ تھی۔ اس سنٹر میں کتب وکیسٹ کی
لائبریری بھی موجود ہے۔ یہاں مقامی کمیونٹی اور مسلمانوں کی کثیر تعداد منہاج القرآن
سے وابستہ ہے۔
6۔ MQI مانچسٹر
برطانیہ کے مشہور شہر مانچسٹر کی اہمیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کہ یہاں انڈسٹریل پروجیکٹ
قائم ہیں۔ برطانیہ کی بڑی انڈسٹری مانچسٹر میں لگی ہوئی ہے۔ یہاں MQI کا آغاز 2001ء
میں ہوا۔ 40 کمروں پر مشتمل ایک ہوٹل کو 2لاکھ 50ہزار پاؤنڈ میں خرید کر اسلامی کمیونٹی
سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایجوکیشن، ریسرچ، اور دیگر شعبہ جات میں منہاج القرآن اپنا
مؤثر کام شروع کئے ہوئے ہے۔ پاکستان میں ”فیصل آباد“ کو اس شہر کے نام سے منسوب کیا
جا تا ہے۔ یہاں حال ہی میں ICIS انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل اسلامک سائنسزقائم کیا گیا ہے
جس کے پہلے پرنسپل علامہ محمد رمضان قادری کو بنایا گیا ہے۔ علامہ صاحب یونیورسٹی کے
اولین فضلاء میں سے ہیں اور گذشتہ 7سال سے UK میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ
داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
7۔ MQI روچڈیل
یہاں منہاج القرآن کا قیام 2003ء میں عمل میں لایا گیا۔ ایک بلڈنگ کو ایک لاکھ پاؤنڈز
میں خرید کر منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں تبدیل کیا گیا۔ آج یہاں برطانیہ کے دوسرے
شہروں کی طرح MQI کا کام جاری ہے یہ اسلامک سنٹر بھی اپنی مقبولیت کے لحاظ سے اہم ہے۔
8۔ MQI والسال
والسال شہر میں مسلمانوں کے اصرار اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کی خواہش پر گزشتہ
اکتوبر 2004ء میں ایک فیکٹری کی بلڈنگ خرید کر MQI اسلامک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس
بلڈنگ کی مالیت 2لاکھ 90ہزار پاؤنڈ ہے۔ آج یہاں منہاج القرآن کے زیر اہتمام مقامی پاکستانی
اور مسلمان اپنے مسائل کے علاوہ حصول تعلیم کےلئے آتے ہیں۔
9۔ ڈنڈی سکاٹ لینڈ
برطانیہ کی ریاست سکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں MQI کا ذاتی مرکز قائم ہے سکاٹش اسلامک
اینڈ کلچرل سینٹر کے باہمی تعاون سے MQI کا کام جاری ہے۔ یہاں MQI کا تشخص خالصتاََ
سماجی و فلاحی اور مذہبی تنظیم کا ہے کیونکہ یہاں دینی و جدید تعلیم کے علاوہ کتب وکیسٹ
کی لائبریری، ماہانہ خواتین پروگرامز، ہفتہ وار محافل اور سماجی تقریبات کا انعقاد
شامل ہے۔
MQI برطانیہ میں سکالرز کے دورہ جات
برطانیہ میں مشن کے فروغ اور دین مبین کی اشاعت کی خدمت کےلیے قائد انقلاب کے شاگرد
اور نوجوان سکالرز منہاج القرآن UK میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں حافظ نذیر
احمد خاں، علامہ رمضان قادری، علامہ رفیق حبیب، شاہد بابر، حافظ عبدالسعید، صادق قریشی،
قذافی اختر، سعید الرشید، شمس الرحمان آسی، نعیم طارق، انوارلمصطفیٰ ہمدمی، عبد الواحد،
خورشید عالم، جنید عالم، اشفاق عالم، افضل سعیدی، نثا رسلیمانی، سہیل صدیقی شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزر لینڈ
دنیا بھر میں صحت افزاء مقامات میں مشہور ترین ملک سوئٹزر لینڈ سیاحوں کی توجہ کا
اہم مرکز ہے۔ دنیا بھر کے وزٹرز سوئٹزر لینڈ کی سیاحت کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستانی
کمیونٹی اور مسلمان بھی اس ملک میں مقیم ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر ZURICH میں منہاج
القرآن کا آغاز باقاعدہ 2004ء میں ہوا۔ یہاں MQI لائبریری اور آفس محترم سعید اقبال
کی رہائش گاہ میں قائم ہے جو منہاج القرآن کا پیغام پاکستانی کمیونٹی اور مسلمانوں
میں عام کر رہے ہیں قائد تحریک یہاں 2 مرتبہ دورہ کر چکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا
آسٹریا یورپ کا ایک اہم ترین ملک ہے اور شیخ الاسلام کی کوششوں سے یہاں بھی منہاج
القرآن کا کام جاری و ساری ہے اور یورپ کے ان غیر اسلامی ملکوں میں مشن مصطفوی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ شیخ الاسلام کا پہلادورہ
2004ء میں ہوا۔ آسٹریا میں آپ کے اس پہلے دورے پر عظیم الشان استقبال کیا گیا اور MQI
آسڑیا میں آپ نے پہلے خصوصی خطاب کیا۔ بعد ازاں عشائیہ میں شرکت کی اور پریس کانفرنس
بھی کی۔ متعدد علماء اور سکالر منہاج القرآن آسٹریا کا دورہ کر چکے ہیں۔
نوٹ: UK میں قائد محترم کے دورہ جات کا شیڈول گذشتہ صفحات میں ”سفر انقلاب کی جھلکیاں“
کے عنوان سے ملاحظہ فرمائیں۔
ترکی، شام اور لبنان کا روحانی ٹور
سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
نے جولائی 2004ء میں اپنے معمول کے تنظیمی ودعوتی دورہ جات سے ہٹ کر اپنی فیملی کے
ہمراہ ترکی، شام اور لبنان کے روحانی ٹور پرتشریف لے گئے۔ یہاں آپ نے مقدس مقامات کی
زیارت کی اور علماء و محدثین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورہ استنبول سے شروع ہوا اس دورہ
میں آپ نے سیّدنا حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ، حضرت مولانا روم رضی اللہ عنہ، حضرت
ابراہیم علیہ السلام، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو بن ادھم رضی اللہ
عنہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔
دمشق میں میں اہل بیت اطہار کی مقدس ہستیوں کی بارگاہ میں حاضری کےلئے تشریف لے
گئے اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ، حضرت یحییٰ علیہ السلام، سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا
کے ہاں بھی حاضری پیش کی۔ شام میں نامور محققین و محدثین سے بھی ملاقاتیں کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش
مارچ 2004ء کے مہینے میں آپ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے 7 روزہ دورہ پر روانہ ہوئے۔
یہاں آپ کیساتھ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور پنجاب کے امیر تحریک احمد
نواز انجم بھی ساتھ تھے۔ آپ 17 مارچ کو جب ڈھاکہ ائرپورٹ پہنچے تو پاکستان ایمبیسی
کے اعلیٰ افسران، اور مولانا حسام الدین چوہدری (سیکرٹری جنرل انجمن الاصلاح بنگلہ
دیش) نے اپنے سینئر عہدیداران کیساتھ آپ کا استقبال کیا۔ یہاں آپ نے پریس کانفرنس کی
اور 18مارچ کو مختلف لوگوں سے ملاقات کی اسی روز آپ سلہٹ روانہ ہوئے یہاں آپ نے عظیم
الشاں دو روزہ عالمی شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں جشن میلاد النبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر خصوصی خطاب فرمایا۔ 18مارچ کو سلہٹ میں آپ
کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں ڈاکٹر ابولیلیٰ مصر، کویت کے یوسف ہاشم
رفاعی، بھارت کے مولانا مظاہر اللہ خان وجہیہ، نیویارک سے مولانا جلال الدین صدیقی،
بنگلہ دیش کے اہم علماء مولانا فلتلی، مولانا حبیب الرحمان اور مولاناروح الامین بھی
شامل تھے۔ کانفرنس کے دوسرے روز اختتامی خطاب بھی آپ نے کیا۔ بعدازاں آ پ نے مختلف
علاقوں کا دورہ کیا تاجروں سے ملاقات کی اور بنگلہ دیش میں منہاج القرآن کی تنظیم سازی
کی۔ اس دورہ کے دوران آپ نے مختلف اولیاء اکرام کے مزارات پر حاضری بھی دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا
ہمسایہ مشرقی ملک بھارت میں مسلمانوں کی تعداد پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ بھارت کی
مسلمان تنظیمات کی دلی خواہش اور دعوت پر آپ نے انڈیا کے دورہ جات بھی کئے ہیں۔ مئی
1997ء کو آپ پہلی بار انڈیا کے دورے پر روانہ ہوئے جو کہ خالصتاََ دعوتی و تنظیمی تھا۔
اس پہلے دورہ میں آپ نے وفد کے ہمراہ دہلی، اجمیر شریف اور دیگر مقامات مقدسہ پر بھی
زیارت کےلئے تشریف لے گئے اور حاضری دی۔ حیدر آباد دکن کی مشہور جلسہ گاہ خلوت میدان
میں لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انڈیا کے اس پہلے دورے میں آپ کے میزبان ممبر پارلیمنٹ
صلاح الدین ایوبی تھے۔
ستمبر۔ اکتوبر 2004ء میں بھی انڈین مسلمانوں کی خواہشات کے پیش نظر آپ نے دورہ انڈیا
کیا۔ اس دورہ نے منہاج القرآن کے اجتماعات کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ اس دورہ
میں دہلی اور حیدرآباد دکن میں آپ کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ آپ نے اس دورہ میں
خلوت گراؤنڈ سمیت دیگر کئی اہم مقامات پر خطابات کئے اور اولیاء کرام حضرت خواجہ معین
الدین چشتی اجمیری، حضرت امیر خسرو اور خواجہ نظام الدین اولیاء کے علاوہ دیگر مزارات
پر حاضری دی۔ یہ دورہ انڈیا انتہائی کامیاب دورہ تھا۔ علاوہ ازیں رانا محمد ادریس اور
علامہ غلام ربانی تیمور بھی حال ہی میں انڈیا کا دورہ کر چکے ہیں۔
نوٹ:۔ عرب دنیا کے کئی ممالک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوتی، تنظیمی اور فلاحی
سرگرمیاں ان ممالک کے اصول و ضوابط کے باعث مختلف ناموں اور بعض ممالک میں منہاج القرآن
ہی کے نام سے جاری و ساری ہیں نیز قائد محترم و دیگر سکالرز ان عرب ممالک کے متعدد
دورہ بھی کر چکے ہیں۔ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان ممالک کی مکمل تفصیلات اور سرگرمیوں
کی صورت حال سے قارئین کو آگاہ کرنے سے قاصر ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو :
www.MinhajOverseas.com