منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ

مورخہ: 05 اگست 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے راہنماؤں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے متاثرین سیلاب کی فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد ابو آدم احمد الشیرازی اور طاہر محمد نے اپنی پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دلجوئی کے لئے فوری طور پر ہزاروں پاؤنڈ کی امدادی اشیاء پاکستان کے لئے روانہ کر دی ہیں جبکہ مزید عطیات اکٹھے کرنے کے لئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہنگامی اجلاس میں لندن، مانچیسٹر، برمنگھم، لیوٹن، بریڈ فورڈ، ہیلی فیکس، گلاسکو، چڈیل، والسال، ڈربی سمیت دیگر شہروں کے عہدیداران نے شرکت کی جہاں انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالہ سے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی۔

رپورٹ : آفتاب بیگ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top