minhaj.org  
for FREE
online
literature
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ فروري 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29        
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 21,251,905

تحريک منہاج القرآن - منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ متاثرین سیلاب کے لے روانہ : افتخار شاہ بخاری
تفصيل
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ متاثرین سیلاب کے لے روانہ : افتخار شاہ بخاری
20 اگست 2010 ء

3 ٹرک لاہور اور 7 فیصل آباد سے روانہ ہوئے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈائریکٹر کے افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ آج 10 ٹرکوں پر مشتمل 50 لاکھ کی مالیت کا سامان سیلاب زدگان کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ 3 ٹرک لاہور سے اندرون سندھ میں متاثرین سیلاب کے لیے روانہ کیے گئے ہیں جبکہ 07 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ فیصل آباد سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر رفیق نجم کی سربراہی میں راجن پور، فاضل پور اور روجھان کے متاثرین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرکوں کی روانگی کے موقع پر قائدین منہاج القرآن کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے بھیجے جانے والے امداد ی سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان دس ٹرکوں میں ٹینٹ، کمبل، چادریں، کپڑے، آٹا، چینی، چاول، دالیں، منرل واٹر، ادویات، بچوں کے لیے دودھ و دیگر ضروریات زندگی کا پچاس لاکھ مالیت کا سامان روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مخیر حضرات اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کے لیے دل کھول کر مدد کریں۔ لاہور سے ٹرکوں کی روانگی کے موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، احمد نواز انجم، شمیم نمبر دار، افتخار بیگ، راجہ جمیل اجمل، جاوید اقبال قادری، عاقل ملک، ملک بشیر، ملک حمید و دیگر بھی موجود تھے۔ افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نوشہرہ میں منہاج خیمہ بستی کے قیام کے علاوہ ملک بھرمیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں 10300 متاثرہ افراد زیر کفالت ہیں اوراب تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کال پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مصیبت زدہ بھائیوں کی بحالی تک اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو تک ڈونرز کی امانتیں مصیبت زدہ عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic