minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,011

تحريک منہاج القرآن - ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 20 سال سے ہونیوالے شہر اعتکاف کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اس سال منسوخ کر دیا
تفصيل
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 20 سال سے ہونیوالے شہر اعتکاف کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اس سال منسوخ کر دیا
27 اگست 2010 ء
MQI on FB

اعتکاف پر اٹھنے والے 3 کروڑ کے اخراجات بھی سیلاب زدگان کو دیئے جائیں گے
اب تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 3 کروڑ روپے متاثرین سیلاب پر خرچ کر چکی ہے
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مجلس شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 20 سال سے لگاتار ہونے والے شہر اعتکاف کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اعتکاف پر تحریک کی طرف سے خرچ ہونے والے 3 کروڑ روپے بھی سیلاب زدگان پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے آنے والے ہزاروں معتکفین کو متاثرین سیلاب کا خادم اور خدمتگار بن کر رمضان کے دس اور عید کا دن بھی متاثرہ علاقوں میں گزارنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کی بدترین آفت کا شکار ہونے والوں کی مدد کرنے والوں کو کئی نفلی اعتکافات کا ثواب ملے گا۔ وہ گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے لندن سے خطاب کررہے تھے۔ مجلس شوریٰ میں پورے ملک سے دو ہزار سے زائد عہدیداران نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اعتکاف کے لیے آنے والے ہزاروں افراد سیلاب زدہ علاقوں کو نکل جائیں اور اعتکاف پر آنے والے اخراجات کے علاوہ بھی مصیبت زدہ لوگو ں پر خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان پوری دنیا میں عید کو سادگی سے منائیں اور نئے کپڑوں، جوتوں، چوڑیوں اور دیگر لوازمات کو خود پر حرام کرلیں اور یہ رقم سیلاب زدگان کو دیں جو یہ حکم نہیں مانے گا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 20 ہزار خاندانوں کی کفالت کو اپنے ذمہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 70 ٹرکوں پر 3 کروڑ مالیت کا سامان متاثرین سیلاب تک پہنچایا جا چکا ہے۔ کثیر تعداد میں منہاج خیمہ بستیاں بسائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1000 بچوں کے لیے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے پروجیکٹ ’’آغوش‘‘ میں 500 بچے متاثرہ علاقوں سے لیے جائیں گے اور ان کی مکمل کفالت اور تعلیم کی ذمہ داریاں لی جائیں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے 573 سکولز کے لاکھوں بچے اور عملہ بھی اعتکاف کے 10 دن اور عید کا دن سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کریں گے۔ سکولوں کو ریلیف کیمپ میں بد ل دیا جائے اور تحریک سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چھٹیاں لے کر سیلاب زدہ علاقوں کو چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر تحریکی احباب متاثرہ علاقوں میں لنگر شروع کریں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائیں اور سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic