minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,049

تحريک منہاج القرآن - شہر اعتکاف کے معتکفین رضا کار بن کر سیلاب زدہ علاقوں کو روانہ
تفصيل
شہر اعتکاف کے معتکفین رضا کار بن کر سیلاب زدہ علاقوں کو روانہ
31 اگست 2010 ء
MQI on FB

شہر اعتکاف کی منسوخی کے بعد ہزاروں معتکفین متاثرین سیلاب کا خادم بن کر متاثرہ علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں اور اعتکاف پر اٹھنے والے 3 کروڑ روپے کے اخراجات سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ 15000 رضا کاران پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امددی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر آنے والے معتکفین ٹریننگ کے بعد متاثرہ علاقوں کو جانے کے سلسلہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور کراچی میں رضا کاران کی رجسٹریشن اور ٹریننگ کے لیے ’’رضا کاران کنونشنز‘‘ منعقد ہوئے۔

لاہور میں ہونیوالے ٹریننگ کیمپ سے سربراہ فلڈ ریلیف کمیٹی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، جی ایم ملک، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد، راجہ جمیل اجمل، ارشاد طاہر اور دیگر قائدین نے خطابات کئے، اس موقع پر ماہر ڈاکٹروں نے ایمرجنسی ایڈ کی ٹریننگ بھی دی اور بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات بھی دی گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں جانیوالے رضا کاران کے ذمہ منہاج خیمہ بستیوں کا انتظام سنبھالنا، کھانے کی پکوائی اور تقسیم، میڈیکل کیمپس میں معاونت، امدادی سامان کی ترسیل، فنڈ کولیکشن، سامان کی پیکنگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے متاثرین کی رجسٹریشن، NDMA کے تحت سرکاری رجسٹریشن میں معاونت، گرے ہوئے مکانوں کے ملبہ کی صفائی، متاثرین کی گھروں کو واپسی میں مدد اور عید کے موقع پر ان کو تحائف دینا اور عید کی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے حکم کے مطابق رضا کاران سفری اور کھانے پینے کے اخراجات اپنی جیب سے خرچ کریں گے اور انتظامی اور ٹیکنیکل خدمات سر انجام دیں گے۔

لاہور ڈویژن کے رضا کاران راجن پور، جام پور، فاضل پور، روجھان، کوٹ مٹھن اور گڈو جبکہ گوجرانوالہ و فیصل آباد ڈویژن کے رضا کاران میانوالی، عیسیٰ خیل، لیہ اور کروڑ لعل عیسن چلے گئے۔ راولپنڈی ڈویژن، آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے رضا کاران سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ ملتان اور کراچی ڈویژن کے رضا کاران اندرون سندھ کراچی، ٹھٹھہ، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، سکھر، شکار پور، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار میں سیلاب زدگان کے خدمت گار کے طور پر کام کریں گے۔ اگلے مرحلے میں ملک بھر سے تمام ایمبولنسز روانہ کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل، انجنیئرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے صدر ندیم احمد کی خدمات بھی لے لی گئی ہیں۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic