minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,070

تحريک منہاج القرآن - لودھراں میں دروس عرفان القرآن کی ساتویں نشست
تفصيل
لودھراں میں دروس عرفان القرآن کی ساتویں نشست
29 اگست 2010 ء
MQI on FB

 تحریک منہاج القرآن کے سات روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کے ہزاروں شرکاء سے میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر علامہ شکیل احمد ثانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو آج آئیڈیل بنانا ہوگا اس میں ہی امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔  انہوں نے مزید کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے نوجوان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار دیکھنا چاہتے ہیں۔

جب درس قرآن شروع ہوا تو اسٹیڈیم میں ہزاروں خواتین و حضرات کی موجود گی نے اس درس کو تاریخی بنا دیا۔ علامہ شکیل ثانی کے خطاب کے دوران اور خصوصی آخری دعا کے دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، پنڈال میں موجود ہزاروں مرد و خواتین اللہ کے حضور معافی مانگے ہوئے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ علامہ شکیل احمد ثانی نے درس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ضلعی صدر ملک اسلم حماد کو دی گریٹ لیڈر آف ضلع لودھراں قرار دیا۔

اس الوداعی درس قرآن میں سابق تحصیل ناظم شیخ افتخار الدین تاری، سابق سٹی ناظم ڈاکٹر امیر غوری، سابق ناظم حاجی غلام نازک آرائیں، ملک شیر محمد گھلو، صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ریاض احمد، سلیم جمال غوری، ملک فیض بخش کے علاوہ گوگڑاں، ڈانوراں، سوئی والا، آدم واہین، گیلے والا اور دھنوٹ سمیت دور دراز سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

بعد ازاں ملک اسلم حماد کی قیادت میں سیالکوٹ میں وحشیانہ تشدد سے دو بھائیوں کے وحشیانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ، عابد جوئیہ، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان، ملک اختر، کامران تاج، سید مدثر بخاری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مرد و خواتین نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس فقیدالمثال درس عرفان القرآن کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ، عابد جوئیہ، چوہدری عبدالغفار، کامران تاج، عمر فاروق، سید مدثر بخاری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے بھر پور کردار اداکیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic