متاثرین سیلاب کی مدد ہماری اخلاقی و قومی ذمہ داری ہے : علامہ شمس الرحمان آسی

برنلے (ابو ابراہیم وابن خلیل) ۔۔۔۔ گزشتہ چند دنوں سے پاک سرزمین میں آنے والا سیلاب تاریخ پاکستان کا سب سے تباہ کن سیلاب ہے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ابھی تو سیلابی ریلے گذر رہے ہیں اور اس قومی نقصان کا صحیح اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔ اس قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا، یہ نہ صرف وقت کی اہم ضرورت، اخوت و بھائی چارے کا تقاضہ ہے بلکہ یہ ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ شمس الرحمان آسی نے منہاج القرآن برنلے سنٹر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری بھائیوں کی وطن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مصیبت کی ہر گھڑی میں وطن سے دور رہتے ہوئے بھی ہر طرح کی قربانی پیش کی۔

علامہ شمس الرحمان آسی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شب و روز اپنے ہزاروں رضاکاروں کے ساتھ میدان عمل میں ان کی خدمت میں مصروف ہے۔ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ بھی ہمیں صبر اور ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرنے کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں اس ماہ مقدس میں دل کھول کر صدقات، فطرانہ، زکوٰۃ اور دیگر عطیات کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنی چاہئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top