منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد شکیل چغتائی کی طرف سے علامہ حافظ اقبال اعظم کو مبارکباد

جرمنی (ایم سی بی) برلن بیورو اور مرکزی آفس منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ، پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر برائے یورپ اور سرپرست میڈیا کوآرڈینیشن بیورو محمد شکیل چغتائی نے ایم سی بی یورپ کے ساتھیوں صدر ایم سی بی اور کوآرڈینیٹر برائے فرانس راؤ خلیل احمد، سیکرٹری ایم سی بی اور کوآرڈینیٹر برائے اسپین نوید احمد اندلسی، کوآرڈینیٹر آسٹریا محمد اکرم باجوہ، کوآرڈینیٹر اٹلی سمیع اللہ وڑائچ، کوآرڈینیٹر یونان اور جنرل سیکرٹری پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ سید محمد جمیل شاہ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر اوڈنسے (ڈنمارک) حافظ محمد ندیم یونس، ڈپٹی کوآرڈینیٹر دیزیو اٹلی محمد یعقوب، ڈپٹی کوآرڈینیٹر اوسلو ناروے عقیل قادر، ڈپٹی کوآرڈینیٹر فرینکفرٹ جرمنی نذیر احمد اور پاکستان عوامی تحریک یورپ کے تمام وابستگان کی جانب سے یورپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے عمرے کا ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔

سرپرست منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ محمد شکیل چغتائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم MWF یورپ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہونے سے لے کر اب تک انتہائی تندہی سے تحریک منہاج القرآن کے فلاحی منصوبوں کو یورپ میں روشناس کرانے اور ان منصوبوں کے لئے فنڈ ریزنگ میں مصروف ہیں، یورپی ممالک میں ان کے بارہا دورے او ر قیام اسی بات کا مظہر ہیں۔ انہوں نے لاہور میں زیر تعمیر یتیموں کی رہائش، تعلیم و تربیت، اور داد رسی کے لئے منہاج القرآن کے عظیم فلاحی منصوبے ’’ آغوش‘‘  کے سلسلہ میں بیش بہا خدمات سرانجام دی ہیں۔ بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جو وقتا فوقتا تحریکی کارکنوں اور عہدیداران کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں، نے بجا طور پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں عمرے کے ٹکٹ سے نوازا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top