تحریک منہاج القرآن کراچی کے نائب امیر قیصر اقبال قادری کی والدہ انتقال کر گئیں

تحریک منہاج القرآن کراچی کے نائب امیر قیصر اقبال قادری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون۔) مرحومہ کی نماز جنازہ آج مورخہ 25 نومبر 2010ء کو بعد نماز عصر انکی رہائشگاہ بی 91، سیکٹر 35 اے، زمان ٹاؤن، کورنگی 4 ، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی۔

دریں اثناء امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان نے قیصر اقبال قادری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

رابطہ: بی 91، سیکٹر 35 اے، زمان ٹاؤن، کورنگی 4، کراچی (03212554696)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top