تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جامکے چیمہ کے زیراہتمام میلاد کا جلوس

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جامکے چیمہ کے زیراہتمام مورخہ 16 فروری 2011ء کو میلاد کا مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو نکالا کیا گیا۔ مشعل بردار جلوس مسجد قصائیاں والی سے شروع ہوکر فور سٹار میرج ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں علاقہ بھر سے سنکڑوں شرکاء شامل تھے۔

مقامی ایم پی اے جمیل اشرف نے بھی جلوس میں خصوصی شرکت کی جبکہ جلوس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن محمد اسلم قادری و ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے کی۔ ڈاکٹر محمد علی، راؤ خالد، ملک تنویر اور ماسٹر ملک انور نے بھی جلوس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

جلوس کے راستے میں مختلف جگہوں پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر سید اظہر حسین شاہ صاحب نے آتش بازی کی اور پھولوں کی پتیوں سے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا۔

جلوس کے بعد مختصر پروگرام منعقد ہوا جس میں حافظ وسیم رضوی نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت حاصل کی اور درجنوں احباب نے تحریک منہاج القرآن کے ساتھ عہد وفا کیا۔ تحریک منہاج القرآن جامکے کے ناظم جامکے چیمہ نے محفل کی نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔

جامکے چیمہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے تاریخی جلوس کے انتظامات میں تحریک منہاج القرآن جامکے چیمہ کے ناظم حافظ محمد علی، نائب ناظم عادل منیر شاکر، ناظم ویلفیئر رانا خرم شہزاد، رانا وحید انجم، ناظم دعوت حسن ایڈوکیٹ، شاہد علوی سابقہ صدر یوتھ ونگ جامکے چیمہ، وقاص قادری ناظم گوشہ درود، شمس جمیل، شاہد بٹ، ایم ایس ایم کے سیکرٹری حسیب ارشد مغل کے علاوہ یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں نوجوان شامل تھے۔ ان تمام احباب نے جلوس کو کامیاب بنایا۔

جلوس کے اختتام پر 12 سو سے زائد حاضرین کو منہاج القرآن جامکے چیمہ کی طرف سے ضیافت میلاد دی گئی۔ جلوس کے اختتام پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کی مناسبت سے 63 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ آخر میں اللہ رکھا قادری ناظم نے تمام معزز مہمانوں اور جملہ شرکاء کا پروگرام میں شرکت کر نے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ، محمد محبوب احمد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top