تمام سیاسی پارٹیاں لچک پید ا کرکے بحران کو ڈائیلاگ سے حل کریں : فیض الرحمن درانی

مورخہ: 11 مارچ 2011ء

پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں مخاصمت اور لڑائی ملک و قوم کے حق میں نہیں ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں لچک پیدا کر کے پنجاب اسمبلی میں جاری بحران کو ڈائیلاگ سے حل کریں اور اس سلسلے میں حکمران جماعت پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ مخاصمت اور محاذ آرائی یوں ہی چلتی رہی تو اس کا انجام خدانخواستہ بھیانک ہوسکتا ہے اور ان حالات کا فائدہ غیر جمہوری قوتیں اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی رویوں میں برداشت، تحمل اور بردباری لائی جائے اور ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالا تر ہو کر افہام و تفہیم کے ساتھ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالادست، عدلیہ آزاد اور انتظامیہ کو سیاسی عمل دخل سے پاک ہونا چاہیے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قائدین کا یہ رویہ جمہوری کلچر اور سیاسی روایات کے منافی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top