لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئیند ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدلیہ آزاد ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مورخہ: 12 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق ا حمد عباسی نے صدر پاکستان کے دو عہدے رکھنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے اور بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ اعلیٰ عدالتیں صرف معروف سیاسی ایشوز پر ہی سوموٹو ایکشن لینے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top