منہاج القرآن ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ روزہ انگلش فونیٹک اینڈ پرونانسیئشن کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 25 مئی 2011ء

فیصل آباد ( ) منہاج القرآن ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچ روزہ انگلش فونیٹک اینڈ پرونانسیئشن کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکٹنگ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد اشفاق نے کہا ہے کہ اسلام واحد دین ہے جس میں علم کا حصول فرض ہے۔ علم ہی انسان کی فوقیت کا ضامن ہے۔ علم کی بدولت انسان کی دُنیا میں ترقی کا روز مضمر ہے۔ ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنی تمام تر توجہ حصول علم اور ذاتی تربیت پر دیں تو وہ معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کے خاتمے کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوشابہ ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہٰذا طلبہ و طالبات کی اولین ذمہ داری صرف اور صرف تعلیم کا حصول ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلباء اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کورس میں انجینئر محمد رفیق نجم، میڈم ریحانہ قریشی، فاطمہ سجاد، نازیہ انجم واہلہ، میڈم نورین، روبینہ خاکی، میڈم شاہدہ، اللہ رکھا نعیم، میاں کاشف محمود، ڈاکٹر ضیاء عزیز، طارق نعیم کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top