منہاج یورپین کونسل کے زیر اہتمام زون تھری کے عہدیداروں کا اجلاس یکم سے تین جولائی کو اٹلی کے شہر کارپی میں ہوگا

مورخہ: 01 جون 2011ء

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) منہاج میڈیا کواڑڈینیٹربرائے یورپ محمد اکرم باجوہ کے مطابق منہاج یورپین کونسل کے زیر اہتمام اٹلی کے شہر کارپی میں یکم تا تین جولائی2011 ء کو یورپ کے زون تھری ممالک ( آسٹریا، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور یونان ) کی جملہ تنظیمات کے عہدیداروں کے لئے تربیتی کیمپ منعقد ہو رہا ہے ۔تربیتی کیمپ میں باہمی تنظیمی تجربات،تنظیمی مسائل اور ان کا حل، مشن کے فروغ کے لئے تجاویز ومشاورت کی جائے گی۔ تربیتی کیمپ میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر محمد اعجاز وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل خصوصی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top