حکومتی مجرمانہ غفلت پرعوام اقتدار کی کشتی ڈبو دیں گے، ملک اسلم حماد

کراچی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تحریک منہاج القرآن لودھراں کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدارت ملک اسلم حماد نے کی۔ اجلاس میں حکومتی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد نے اجلاس میں کہا کہ کراچی جل رہا ہے مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اگر حکومت اسی طرح مجرمانہ غفلت برتتی رہی تو عوام انکے اقتدار کی کشتی ڈبو دیں گے۔

ملک اسلم حماد نے مزید کہا کہ افسوس پاکستان میں مسلمان مسلمان کا خون ناحق بہا رہا ہے۔ مگر طالع آزما سیاستدان اپنے اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں۔ اس وقت ملک میں حکومت نامی کوئی شے موجود نہیں۔ ہر طرف مفاد پرست ٹولے اللہ کی مخلوق کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز آج ایک قوم کی تلاش میں ہے۔ قوم کو گروہی، لسانی اور فرقہ ورانہ طور پر منقسم کرنے والے حکمرانوں کا انجام اب بالکل قریب ہے۔عوام کو اب اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔ کراچی کے حالات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو قتل و غارت گری یہ لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ اجلاس میں چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عمر فاروق اور عابد جوئیہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام ملکی سلامتی و ترقی کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top