منہاج القرآن ویمن لیگ کردار زہرہ (رض)، جرآت زینب (رض) اور حکمت عائشہ (رض) کی امین ہے: فضہ حسین قادری

امت کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے تربیت اور تعلیم کے دو اداروں پر توجہ دینا ہوگی
منہاج القرآن ویمن لیگ سماجی سطح پر دین مبین کی زریں اقدار کے فروغ کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے
دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری کا منہاج القرآن ویمن لیگ کے 24 ویں یوم تاسیس پر خصوصی خطاب

دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کردار زہرہ رضی اللہ عنہا، جرآت زینب رضی اللہ عنہا اور حکمت عائشہ رضی اللہ عنہا کی امین ہے اور موجودہ دور میں حسینیت کا شعور بیدار کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں تجدید و احیائے دین کیلئے اس کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ علم کے نور سے ظاہر و باطن کو بدلنے کی جدوجہد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔ اس کیلئے خواتین کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ علم سے عمل اور عمل سے سلامتی اور امن کی خوشبو پھیلتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے میں تبدیلی کیلئے جو ویژن دیا ہے اس میں عورت کو مرکزی کردار حاصل ہے اور منہاج القرآن ویمن لیگ دین مبین کی زریں اقدار کے فروغ کیلئے ان کی رہنمائی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پوری دنیا میں حقیقی اسلامی تعلیمات فروغ پارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 24 ویں یو م تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔

یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ نوشابہ ضیاء، ارشاد اقبال، ڈاکٹر نوشابہ، عائشہ شبیر، رافعہ علی، گلشن دلشاد، شاکرہ چوہدری اور دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی موجود تھیں۔

فضہ حسین قادری نے کہا کہ ماں کی گود تربیت کی اولین درسگاہ ہے۔ ملک اور امت کے مستقبل کو باوقار، باحمیت اور تابناک بنانے کیلئے تربیت اور تعلیم کے دو اداروں پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو سلامتی اور امن دینے کیلئے داخلی امن ناگزیر ہے اوراس کیلئے ماں کی تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ شیخ الاسلام کے ہاتھوں کا لگایا وہ پودا ہے جو سایہ دار درخت بن کر آئندہ نسلوں کے ایمان کے تحفظ کو یقینی بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اندر یوسی سطح تک منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کا وجود اس بات کی غمازی کرتاہے کہ مستقبل میں آنیوالی تبدیلی میں عورت کا ماں، بہن، بیٹی کے روپ میں مرکزی کردار ہوگا اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top