minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,344

تحريک منہاج القرآن - منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس
تفصيل
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس
06 جنوری 2012 ء
MQI on FB

مورخہ 5 جنوری 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری نے کی۔ جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء، ارشاد اقبال، ڈاکٹر نوشابہ، عائشہ شبیر، رافعہ علی، گلشن دلشاد، شاکرہ چوہدری اور دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پڑھی گئی۔

دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کردار زہرہ رضی اللہ عنہا، جرآت زینب رضی اللہ عنہا اور حکمت عائشہ رضی اللہ عنہا کی امین ہے اور موجودہ دور میں حسینیت کا شعور بیدار کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں تجدید و احیائے دین کیلئے اس کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ علم کے نور سے ظاہر و باطن کو بدلنے کی جدوجہد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔ اس کیلئے خواتین کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ علم سے عمل اور عمل سے سلامتی اور امن کی خوشبو پھیلتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے میں تبدیلی کیلئے جو ویژن دیا ہے اس میں عورت کو مرکزی کردار حاصل ہے اور منہاج القرآن ویمن لیگ دین مبین کی زریں اقدار کے فروغ کیلئے ان کی رہنمائی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پوری دنیا میں حقیقی اسلامی تعلیمات فروغ پارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 24 ویں یو م تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔

یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ نوشابہ ضیاء، ارشاد اقبال، ڈاکٹر نوشابہ، عائشہ شبیر، رافعہ علی، گلشن دلشاد، شاکرہ چوہدری اور دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی موجود تھیں۔

فضہ حسین قادری نے کہا کہ ماں کی گود تربیت کی اولین درسگاہ ہے۔ ملک اور امت کے مستقبل کو باوقار، باحمیت اور تابناک بنانے کیلئے تربیت اور تعلیم کے دو اداروں پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو سلامتی اور امن دینے کیلئے داخلی امن ناگزیر ہے اوراس کیلئے ماں کی تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ شیخ الاسلام کے ہاتھوں کا لگایا وہ پودا ہے جو سایہ دار درخت بن کر آئندہ نسلوں کے ایمان کے تحفظ کو یقینی بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اندر یوسی سطح تک منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کا وجود اس بات کی غمازی کرتاہے کہ مستقبل میں آنیوالی تبدیلی میں عورت کا ماں، بہن، بیٹی کے روپ میں مرکزی کردار ہوگا اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic