سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان تحریک منہاج القرآن کے عظیم راہنما اور سرمایہ تھے۔ اُن کی تحریک منہاج القرآن کے لئے تاریخی اور ناقابل فراموش خدمات ہیں، وہ ایک مخلص، دیانتدار، فرض شناس، ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام دورۂ قرآن کی بابرکت اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآن سکالرز اور شرکاءِ دورۂ قرآن نے آن لائن اور فزیکلی بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ممتاز اسکالر حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے جامعہ الأزہر، قاہرہ (مصر) کی فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء سے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان: ’’منهج الفتوى الجماعية وآلياته: دراسة فقهية تطبيقية في دولة باكستان‘‘ (The methodology and mechanisms of collective fatwas: An applied jurisprudential study in the State of Pakistan) کی کامیاب تکمیل اور دفاع کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری نہایت اعلی اعزاز کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.