تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے صدر چوھدری جاوید اقبال کے خصوصی تعاون
سے ہر سال مارچ میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عظیم الشان محفل میلاد النبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس خوبصورت موقع پر غریب، یتیم
اور بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا بھی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
اس سال یہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اجتماعی شادیوں
کی تقریب 11 مارچ 2012ء کو منعقد ہوگی۔ امسال 10 سے 12 تک شادیوں کی تعداد متوقع ہیں۔
یاد رہے 2010ء میں 3 شادیاں اور 2011ء میں 7 اجتماعی شادیاں کروائی گیئں تھیں۔
رپورٹ۔ چوہدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ)