minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,405

تحريک منہاج القرآن - دلوں پر روح کی حکمرانی کے لیے نفسانی خواہشات کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا ہوگا
تفصيل
دلوں پر روح کی حکمرانی کے لیے نفسانی خواہشات کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا ہوگا
17 جنوری 2012 ء
MQI on FB

برداشت تحمل اور باہمی احترام کے رویے معاشرے سے رخت سفر باندھ رہے ہیں
معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے باطن کو سنوارنے کی محنت کریں
سید فرحت حسین شاہ کی منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے عہدیداران سے گفتگو

منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے سکونی، اضطراب، بے برکتی اور کرپشن اس لیے ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر خود احتسابی کے عمل کو ترک کردیا گیا ہے۔ دوسروں کے نقائص بیان کرنا ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے جبکہ اپنی ذات کو ہر برائی سے مبرا کردیا گیا ہے جس کے باعث برداشت تحمل، باہمی احترام اور یگانگت کے رویے معاشرے سے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ مادیت زدہ ماحول نے تعیشات کے حصول کی دوڑ کو جنم دیا ہے جس میں ہر کوئی ہانپ رہا ہے نتیجتاً حقوق غصب ہورہے ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کا عمل ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے منفی رویوں پر ندامت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ سید فرحت حسین شاہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل لاہورکے اجلاس سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر علامہ ممتاز صدیقی، علامہ عثمان سیالوی، علامہ آصف اکبر میر، علامہ غلام اصغر صدیقی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے باطن کو سنوارنے کی محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کے تخت پر نفس کی حکمرانی ہوگئی ہے اسی لیے ایسے منفی اعمال سر زد ہورہے ہیں جنہوں نے معاشرے کے سکون کو غارت کردیا ہے۔ دلوں پر روح کی حکمرانی کے لیے نفسانی خواہشات کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا ہوگا جس کے لیے ضروری ہے کہ بطور قوم اپنی صحبتوں کو صالح کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز معاشرے میں پائی جانے والی مادیت کے خلاف دروس قرآن کے سلسلہ کو جاری رکھ کر اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن دینی اور احیائی تحریک ہے اس لیے علماء کونسل کے سکالرز پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پائے جانے والے جزوی و کلی بگاڑ کی درستگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کردار اور تقویٰ کا پیکر بنیں۔ ریسرچ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے دینی و دنیاوی علوم میں مہارت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ علم کے حصول کا کلچر پیدا کرنے کے لیے جان توڑ بامقصد محنت کو شعار بنا کر ہی مختلف النوع چیلنجزکا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم نافع کا حصول تب ہی ممکن ہے جب مادیت کے حملے سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے ریاضت و مجاہدہ کا خوگر بنا جائے باطنی دنیا میں انقلاب لائے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی کے عمل کا کامیاب ہونا نا ممکن ہے۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic