شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے
28ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
ماہ ربیع لاول کے استقبال کیلئے اہل لاہور آج (اتوار) تحریک منہاج القرآن کے فیملی
میلاد مارچ میں شرکت کریں گے۔ انتظامات مکمل ہو گئے۔ ناصر باغ تا داتا دربار ہزاروں
مرد و خواتین اور بچے مارچ میں شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ٹیلی
فونک خصوصی خطاب کریں گے۔ شب 12 ربیع الاول (ہفتہ) مینار پاکستان کے سبزہ زار میں عالم
اسلام کی سب سے بڑی 28 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر کے حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں گے۔