منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کا قیام

آسٹریا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ نوجوانوں پر مشتمل منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کا قیام مورخہ 30 جنوری 2012ء عمل میں لایا گیا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر حاجی خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن سے وابستہ نوجوانوں کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر محمد حفیظ اللہ قادری، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا اور فنانس سیکرٹری شیخ محبو ب عالم نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو باڈی کی متفقہ رائے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔

منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے لئے صدر عمیر الطاف، جنرل سیکرٹری سلیمان صدیق، جوائنٹ سکرٹری سیف ممتاز، فنانس وپریس سیکرٹری زاہد غنی چوہان، اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری ملک عمیر اعوان، لائبریرین حاجی آفاق اکبر، پبلک ریلیشن سیکرٹری زبیر الطاف اور ایونٹ سیکرٹری ملک بلال اعوان کو منتخب کیا گیا۔خواجہ محمد نسیم صدر منہاج القرآن آسٹریانے منہاج یوتھ لیگ کی نئی منتخب شدہ باڈی سے حلف لیا اور ضروری تنظیمی ہدایات دیں، جس کے بعد جنرل سیکرٹری منہاج القرآن آسٹریا محمد نعیم رضانے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں سے خطاب میں منہاج کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی سطح پر مجددانہ خدمات کا مختصر تعارف کروایا علاوہ ازیں منہاج القرآن کے علمی، فکری، روحانی، ثقافتی، تعلیمی اور خدمت انسانیت کے دنیا بھر میں جاری منصوبہ جات پر مختصراً روشنی ڈالی اس موقع پر امیر منہاج القرآن آسٹریامحمد حفیظ اللہ قادری نے بھی نوجوانوں کو اپنی اور اپنے ہم عمر نوجوانوں کی اصلاح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے عالمگیرقافلے سے وابستہ ہوجانے کے بعد ہم پر لازم ہے کہ اپنے قول وفعل سے دعوت دین کا فریضہ سر انجام دیں۔

خواجہ محمد نسیم، ملک محمد امین اعوان اورشیخ محبوب عالم کی طرف سے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کو خصوصی گفٹ بھی دیئے۔ محمد حفیظ اللہ قادری کی خصوصی دعا سے یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا جس کے بعد پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ: زاہد غنی چوہان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top