minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,561

تحريک منہاج القرآن - آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے
تفصيل
آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے
31 جنوری 2012 ء
MQI on FB

آج ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بسلسلہ استقبال ربیع الاول نکالے گئے مشعل بردار جلوس سے مقررین کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے، یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہے۔ ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کرکے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا والہانہ اظہار کرنا چاہیے۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام داروغہ والا سے بسلسلہ استقبال ربیع الاول نکالے گئے مشعل بردار جلوس میں شریک ہزاروں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کر رہے تھے۔

جلوس کی قیادت پیر قطب الدین فریدی، پیر سید اصغر حسین گیلانی، پیر سید علی رضا شاہ، پیر اختر رسول قادری، پیر عصمت اللہ نوشاہی، پیر علامہ محمد شہزاد مجددی اور مفتی بد رالزمان قادری کر رہے تھے جبکہ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ عبد الحئی علوی اور مولانا حمید سیالوی نے جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر خطابات کئے۔

مشعل بردارجلوس کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔ جہاں موجود افراد جلوس کا استقبال کرتے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور بلند آواز میں سرکار کی آمد مرحبا، حضور آپ آئے تو دل جگمگائے کے نعرے لگاتے رہے۔ جلوس کے راستے میں دونوں اطراف میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بینرز لگے ہوئے تھے۔ مشعل بردار جلوس میں خوبصورتی سے سجائے گئے اونٹوں، بگھیوں اور بیل گاڑیوں پر عربی لباس پہنے ننھے بچے اور بچیاں دف پر ’’طلع البدر علینا‘‘ کے نغموں سے فضا کو معطر کر رہے تھے۔ شرکاء نے الیکٹرک مشعلیں اٹھا رکھی تھیں۔ جلوس کے راستے میں کئی مقامات پر دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں درجنوں کبوتر بھی آزاد کئے گئے۔ مشعل بردار جلوس میں علاقے کی مقتدر مذہبی و سیاسی شخصیات اور سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

دھوبی گھاٹ چوک میں جلوس میں شریک ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہاکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے باعث انسانیت کو جینے کا سلیقہ نصیب ہوا۔ کائنات کے وجود کی رونق آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے باعث ہے۔ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے اور اس تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے ماہ میلاد سے بڑھ کر کوئی مہینہ نہیں ہو سکتا۔ گلی گلی، قریہ قریہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار ہونا چاہیے۔ گھروں میں چراغاں کریں اور محافل میلاد کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر شعور و آگہی کا نور دینے والے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے۔ اس ماہ کو دیوانہ وار خوشی کا اظہار کرکے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر کریں۔

تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاؤن کے زیراہتمام نکالا گیا یہ مشعل بردار جلوس بلال کالونی، سراج پورہ، نصیر آباد، دھوبی گھاٹ کے راستے سے جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا تحریک منہاج القرآن کے دفتر بند روڈ پر اختتام پذیر ہوا جہاں ثناء خوانان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گلہائے عقیدت پیش کئے اور علماء مشائخ نے ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic