minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,823,894

تحريک منہاج القرآن - نئی نسل کو بگاڑ سے بچانے کیلئے عورتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا : نوشابہ ضیاء
تفصيل
نئی نسل کو بگاڑ سے بچانے کیلئے عورتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا : نوشابہ ضیاء
10 فروری 2012 ء
MQI on FB

آج کی عورت مادیت کے باعث اسلامی روایات سے بغاوت کر رہی ہے

عصر حاضر میں عورت کی تربیت بہت ہی ضروری ہے۔ دین کی بنیادی تعلیمات اور عمل سے عاری عورت اپنی اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت اور کردار سازی نہیں کر سکتی۔ اسی وجہ سے آج عورت معاشرتی بگاڑ کی زیادہ ذمہ دار ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج ایجوکیشن کمپلیکس میں منعقد اسلامک لرننگ کورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کو حقیقی اسلامی بنانے کیلئے مرد سے زیادہ عورت کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی۔ مہنگائی و بے روزگاری، غربت و افلاس اور بے راہ روی نے آج ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے حقیقی راستہ سے ہٹا دیا ہے۔ آج عورت کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے زیادہ مواقع میسر نہیں۔ اس لیئے معاشرے کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ مٹتی ہوئی معاشرتی قدرو ں کو بچانے اور اسلام کی تجدید و احیا کے لیے ضروری ہے کہ عورت کی تربیت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موجودہ دینی زوال اور معاشرتی بگاڑ جہالت اور دین سے دوری کی وجہ سے ہے اور فی زمانہ عورت کی تربیت اور زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ایک ایسا فریضہ ہے جس سے غفلت کا خمیازہ امت مسلمہ کو بھگتنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو بگاڑ سے بچانے کیلئے عورتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آج کی عورت مادیت کے باعث اسلامی روایات سے بغاوت کر رہی ہے جس سے ہمارا معاشرتی ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عورت غیر اسلامی ثقافتی یلغار سے شدید متاثر ہے اس لیے اس کی اسلامی تربیت بہت ضروری ہے۔ آج عورت کو علم نافع کے حصول پر محنت کر کے عمل کا مرقع بننا ہو گا تا کہ زوال پذیر اسلامی قدروں کا پھر سے احیا ہو سکے۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic