ٹوکیو یونیورسٹی کے انڈونیشیائی طلباء کا مرکز منہاج القرآن ابارکی (جاپان ) کا دورہ

مورخہ: 20 مارچ 2012ء

ٹوکیو یونیورسٹی میں زیر تعلیم انڈونیشیاء کے مسلمان طلباء نے مورخہ 20 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی جاپان کا وزٹ کیا اور ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی سے ملاقات کی۔

مسلمانوں کی کثیر تعداد جاپان میں مقیم ہے اورجاپان کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں انہی میں سے انڈونیشیاء کے مسلمان طلبہ نے علامہ محمد شکیل ثانی سے ملاقات کی اور ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اوران سے مختلف موضوعات سے متعلق سوالات کئے۔علامہ محمد شکیل ثانی نے ان طلبہ کو انتہائی مدلل اور خوبصورت جوابات دیئے۔ انہوں نے طلبہ کوتحریک منہاج القرآن کی فکر اور پیغام کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کے حوالہ سے گفتگو کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے مبسوط تاریخی فتویٰ کا تعارف کراتے ہوئے اس کی کاپیان بطور تحفہ پیش کیں۔ انہوں نے حالیہ دورہ ہندوستان کے بارے میں بھی بتایا۔

انڈونیشیائی مسلمان طلبہ نے علامہ محمد شکیل ثانی کی بریفنگ کے بعد ان کا شکریہ ادا کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشیا کے عوام کے جذبات سے آگاہ کیااور کہا کہ یقینا اس وقت عالم اسلام میں صرف ایک ہی ہستی ایسی ہیں جو عالمی دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا میں پیغام محبت کو عام کررہی ہیں اور وہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔آخر میں طلباء نے منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیں منہاج القرآ ن سے متعلق آگاہی دلانے کا اہتما م کیا۔

رپورٹ: محمد فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top