میڈیا وہ آئینہ ہے جس میں سیاستدان اپنا اصل چہرہ دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 02 مئی 2012ء

افسوس آج ادارے باہم ٹکراؤ کی پوزیشن پر ہیں اور آئین کو موم کی ناک بنا دیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا وہ آئینہ ہے جس میں کرپٹ عناصر اپنا اصل چہرہ دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور پھر اپنا عمل اور کردار درست کرنے کی بجائے آئینہ توڑنے کے درپے ہو جاتے ہیں مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ میڈیا کرپشن کو تحفظ دینے والے موجودہ سیاسی نظام کے خلاف بھی آواز بلند کرے تا کہ حبس زدہ سیاسی ماحول اور کلچر سے نجات مل سکے۔ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے مقتدر طبقوں کا اس پر تنقید حقیقت سے آنکھیں چرانا ہے۔ میڈیا یکجہتی، محنت اور مثبت اپروچ سے اپنا سفر جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام ملک میں تعمیری اور مثبت سیاست کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں تو آئین محفوظ ہو جاتا ہے مگر افسوس آج ادارے باہم ٹکراؤ کی پوزیشن پر ہیں اور آئین کو موم کی ناک بنا دیا گیا ہے۔ میڈیا اور عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے بالغ نظری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اس وقت تک قوموں کی حالت نہیں بدلتا جب تک قوم خود اپنا مقدر بدلنے کا فیصلہ نہ کر لے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top