بجلی کے نرخوں میں 12 فی صد اور ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ عوام دشمن اقدام ہے : فیض الرحمان درانی

مورخہ: 03 مئی 2012ء

موجودہ پارلیمنٹ مراعات یافتہ طبقے پر مشتمل ہے، عوام کی مشکلات کا حقیقی معنوں میں ادراک نہیں رکھتی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے بجلی کے نرخوں میں 12 فی صد اور ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عوام دشمن اقدام کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہر دس دن بعد اضافہ حکومت کا ناقابل فہم اقدام ہے۔ ایسے فیصلے عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا وجود عوام کیلئے اس وقت نعمت بنتا ہے جب وہ عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل ہو مگر موجودہ پارلیمنٹ مراعات یافتہ طبقے پر مشتمل ہے اس لئے اسے عوام کی مشکلات کا حقیقی معنوں میں ادراک نہیں ہے۔ وہ اپنی عیاشیوں اور غلط حکمت عملی کے باعث ہونے والے خسارے کو عوام کا خون نچوڑ کر پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف مؤثر جدوجہد ہی عوام کو آئے روز کی اذیت سے نجات دلا سکتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top