ماہانہ درس حدیث - چیچہ وطنی

مورخہ: 01 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام 63 ماہانہ دروس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ماہانہ درس حدیث کا دوسرا پروگرام مورخہ یکم جون بروز جمعتہ المبارک بوقت بعد نماز عشاء بمقام ٹینکی پلاٹ نزد نورالمساجد چیچہ وطنی میں منعقد ہوگا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح اور فروغ کے اس بابرکت درس حدیث میں خود شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں اور اپنے گھر والوں کو بھی دعوت دیں۔ خواتین کیلئے باپردہ انتظام ہو گا۔

نوٹ۔ درس حدیث کے پروگرام کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا۔

منجانب: تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top