22 ہزار سے زائد مسلمان آج امریکہ میں ہونے والی تاریخ ساز میلاد النبی (ص) کانفرنس میں شریک ہوں گے

مورخہ: 02 جون 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے کلیدی خطاب کریں گے
میلاد کانفرنس بیرونی دنیا اور پاکستان بھر میں 220 سے زائد مقامات پر اجتماعات میں دیکھی جائے گی

22 ہزار سے زائد مسلمان آج (اتوار) امریکہ میں ہونے والی تاریخ ساز میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے کلیدی خطاب کریں گے۔ ناساؤ کولینریم لانگ آئس لینڈ نیو یارک میں ہونے والی مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا مقصد اس فکر کو عام کرنا ہے کہ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں اور اسلام سلامتی اور امن کے رویے بانٹنے والا دین ہے۔

میلاد کانفرنس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب اور کانفرنس کی پوری کارروائی minhaj.tv کے ذریعے جرمنی، قبرص، یونان، ہالینڈ، ناروے، فرانس، یوکے، ہانگ کانگ، امریکہ کی مختلف ریاستوں اور پاکستان بھر کے 220 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں براہ راست دیکھی جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top